سوشل میڈیا عذاب بن چکا۔وزیراعلیٰ جی بی


   ایجنسیز/وزیراعلی حاجی گلبرخان نے کہاہے کہ بلتستان کے لوگ امن پسند، ملنسار ہیں یہاں کے ملازمین ایمانداری دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔ مگر دیامر اور دیگر اضلاع میں ایسا نہیں ہے سیاسی طالب علم کی حیثیت سے پورے گلگت بلتستان کو دیکھا ہے۔ لیکن بلتستان کا امن مثالی رہا ہے۔ اس علاقے کے لوگ ہر حوالے دوسرے اضلاع سے برتر ہیں۔

سکردو میں منعقدہ  کانفرنس بعنوان”پیغام انسانیت”سے خطاب کرتے ہوئے حاجی گلبرخان نے کہاکہ سوشل میڈیا ہمارے لئے عذاب بنا ہوا ہے۔ ہماری دعا ہے کہ سوشل میڈیا کے ش...

Read More

ممبران ایوان کی توقیر کے لئے متحد ہوجائیں۔ نذیر احمد

ایجنسیز/ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے تحریک استحقاق پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری بابووں کو بتایا جائے کہ وہ سیدھے ہوجائیں۔ ان کو معلوم نہیں کہ میرے پاس کتنے اختیارات ہیں۔کسی دن جب پکڑ میں اگۓ تو ان کو اندازہ ہوگا کہ میرے پاس کیا اختیارات ہیں۔

میں نہیں چاہتا کہ یہاں کا ماحول خراب ہو۔ اسمبلی سے پاس ہونے والے بل کو ایک سال تک کئی آفس نے دبا کے رکھ دے یہ ناقابل برداشت ہے۔ حکومت کو بتایا جائے کہ اس اسمبلی کا اتنا مذاق نہ بنایا جائے۔

نہوں نے کہا کہ جب ممبران اسمبل...

Read More

ہنزہ،خواتین کی جانب سے سبزیوں کابازارقائم

ایجنسیز#صوبائی وزیر ترقی و نسواں دلشاد بانو نے ہنزہ علی آباد میں خواتین کی طرف سے صحت مند زندگی کے لئے تازہ اور غذائیت سے بھرپور سبزیوں کیلئے قائم بازار کا افتتاح کردیا۔ ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ہنزہ سمیت دیگر انتظامی آفیسران اور مقامی تجارت سے وابستہ خواتین بھی شریک تھیں۔

 اس موقع پر خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر دلشاد بانو نے کہا کہ ہنزہ کی خواتین نے ہر شعبے میں اپنی بھر پور صلاحیتوں کا لواہا منوایا ہے مقامی خواتین باعزت روزگار کمانے کے لئے مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں نہایت م...

Read More

جعلی ڈگری کیس میں عدم پیشی۔ خالد خورشید کی گرفتاری کا حکم

ایجنسیز/ گلگت کی عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں عدم پیشی پر گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا ہے ،عدالت نے خالد خورشید کے ضامنوں وزیرشاہ عالم اور نبی اللہ کو بھی گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

بدھ کو سینئر سول جج ،جوڈیشل مجسٹریٹ گلگت ہدایت علی نے کیس کی سماعت کی،اس موقع پر خالد خورشید پیش نہیں ہوئے ،خالدخورشید کی عدم پیشی پر عدالت نے گرفتاری کا حکم جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ خالد خورشید اور ان کے ضامنوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت...

Read More

قراقرم یونیورسٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت تعاون کریگی، نذیر

ایجنسیز/ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی غذر کیمپس کے 20 طلبائ میں چائناپاکستان فرینڈ شپ ایمبیسیڈرل میرٹ کم نیڈ سکالرشپ تقسیم کردیا گیا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق سکالرشپ دینے کا مقصد تعلیم و تحقیق کومزید فروغ دیناہے۔

سکالرشپ کے چیک تقسیم کے حوالے سے غذر کیمپس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کے مہمان خصوصی گلگت بلتستان اسمبلی کے سپیکر ایڈوکیٹ نذیر احمدتھے۔ ان کے ہمراہ جامعہ قراقرم کے مین کیمپس و سب کیمپس کے زمہ دارآفیسران نے بھی شرکت کی۔ جنہوںنے سکالرشپ کے اہل قرار پانے والے طلباءمی...

Read More

ترقیاتی پروگرام کےلئے رہنما اصول طے، التوا کے شکارمنصوبوں کو مکمل کیاجائے گا، وزیراعلیٰ

ایجنسیزوزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سالانہ ترقیاتی پروگرام (جی بی اے ڈی پی) کی تیاری کے حوالے سے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے دی جانیوالے بریفنگ کے موقع پر کہ تعمیر و ترقی کے سفر کو مزید موثر اور بہتر بنانے کےلئے درست سمت کا تعین ضروری ہے۔

گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں کے تھرو فارورڈ کم کرنے اور اپنے وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے سالانہ ترقیاتی پروگرام (جی بی اے ڈی پی) کو تیار کرنے سے ترقیاتی عمل میں بہتری اور تیزی آئے گی۔ آئندہ مالی سال 2024-25 کے اے ڈی پی میں اس بات...

Read More

ہمارا پہلااور آخری مطالبہ گلگت بلتستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہے.کاظم میثم

ایجنسیز/گلگت بلتستان: اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن نے بائیکاٹ کردیا۔ اجلاس بائیکاٹ کے بعد اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے ممبر اسمبلی نواز خان ناجی کے ہمراہ اپوزیشن چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پہلااور آخری مطالبہ گلگت بلتستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ دہشت گردوں کو سزائیں دی جائے اور ان کی ذیلی تنظیموں کو ختم کردیا جائے ۔اب ہم کسی چکرمیں نہیں آئیں گے ۔ہم گلگت بلتستان کے عوام کو جوابدہ ہیں ہمیں بتایا جائے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے کیا اقدامات اٹھائے گئے ہ...

Read More

یکم جنوری سے سگریٹ، نسوار کی فروخت کےلئے لائسنس لازمی

گلگت/ایجنسیز/نارکوٹکس کنٹرول اور سماجی تنظیم سیڈو کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں روزانہ 1 کروڑ 35 لاکھ کا تمباکو استعمال ہوتا ہے جس کا سالانہ تخمینہ پونے پانچ ارب سے بھی زیادہ بنتا ہے۔ جس سے تمباکو کی ابھرتی ہوئی مصنوعات کے استعمال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

گلگت بلتستان تمباکو ایکٹ 2020کے تحت یکم جنوری 2024سے لائسنس کے بغیر سگریٹ اور نسوار فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نارکوٹکس کنٹرول و ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے انسپکٹر عدنان غ...

Read More

حکومت معاشی بحران پر اسلام آباد لانگ مارچ کرے، اپوزیشن لیڈر

ایجنسیز/اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے کہاہے کہ مخلوط حکومت نے گلگت بلتستان کا دیوالیہ نکال لیا ہے۔ جس طرح وفاق میں 16 مہینے میں پاکستان کا جو حال ہوا آئندہ دوسالوں میں گلگت بلتستان کے ساتھ اس سے برا ہوگا۔

عوام اور سرکاری ملازمین اچھی خبر کو ترسیں گے وفاق کی چپقلش کے اثرات بھی گلگت بلتستان پہ پڑیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومتی پارٹیوں کے درمیان وفاق میں ٹھن گئی ہے اور گلگت بلتستان میں بھی درون خانہ ملاقاتیں چل رہی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ حقوق جھولی میں گرنے والی...

Read More

گلگت بلتستان گرانٹ پر چل رہا ہے .حفیظ الرحمان

   ایجنسیز/ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اسمبلی و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ جو بجٹ کا خسارہ پیش کیا جارہا ہے یہ مصنوعی خسارہ ہے اور ہم نے یہ مطالبہ رکھا تھا کہ حکومت اپنے اخراجات میں کمی لائے اور جو خسارہ ہے اسے پورا کرے.

گلگت بلتستان گرانٹ پر چل رہا ہے اور گلگت بلتستان کا جو بجٹ پیش کیا گیا اس کے تحت ان کو بجٹ ملا ہے۔ کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے حفیظ الرحمان نے کہا کہ ہمارے دور میں 35 ارب غیر ترقیاتی بجٹ تھا جس سے ہم نے بچت کرکے 5 انڈومنٹ فنڈز قائم کئے اس ...

Read More