قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان سید راحت حسین الحسینی نے جنگلات کی حفاظت کیلئے ایف سی کی تعیناتی مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گورنر اور وزیر امور کشمیر کو فوری ہٹایا جائے۔ ایف سی کی بجائے مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جائے۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا راحت حسین نے کہاکہ گورنر کا کردار مشکوک ہے، جس کی وجہ سے گورنر کو ہٹانا ضروری ہے۔
ایف سی کے اضافی اہلکاروں کو تعینات کرکے جی بی کے بجٹ پر بوجھ بننے کی بجائے مقامی لوگوں کو بھرتی کرکے جنگلات کی حفاظت کی ذمہ داری دی جائے۔ مشکل حالات...