ایجنسیز/7جولایی/محکمہ برقیات گلگت ریجن نے گلگت میں اضافی بجلی کو لوور ھنزہ کو فراہم کرنےکیلئے منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ جبکہ جگلوٹ گورو اور جوتل کے عمائدین اور عوام نے دھمکی دی ہے کہ گورو پاور ہاوس سے کسی اور علاقے کیلئے بجلی کی ٹرانسمیشن لائن لگانے کے کام کا آغاز کیا گیا تو پول اور ٹرانسمیشن لائن کو اکھاڑ پھینگ دینگے۔
محکمہ برقیات کی جانب سے جگلوٹ گورو گلگت کے پاور ہاوس سے 33 کلو واٹ ٹرانسمیشن لائن کو لوور ھنزہ کے علاقوں کو بجلی فراہم کرنے کیلئے باضابطہ منظوری دی گئی ہے ۔ جگلوٹ گورو سے لوور ھنزہ...
Gilgit-Baltistan
نلتر، گلیشیر ٹوٹنے سے تباہی، چار جاں بحق
ایجنسیز/٦جولایی/گلگت کے نواحی علاقے نلتر بالا میں گلیشیئر ٹوٹنے اور لینڈ سلائڈنگ سے نالے کا پانی رک گیاجس کی وجہ سے مصنوعی جھیل بنی ہے۔
گلگت بلتستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ولی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت کے نواحی علاقے نلتر بالا میں میں گلیشیئر پھٹنے١ور لینڈ سلائڈنگ سے بننے والی جھیل کے پہلے بلاک سے پانی کا اخراج شروع ہوگیا ہے جبکہ دوسرے بلاک سے پانی کا اخراج رات کسی بھی وقت شروع ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 4 افراد جن میں دو خواتین اور دو مرد...
گلگت بلتستان کی حکومت اپوزیشن سے لڑنا چاہتی ہے. امجد حسین ایڈووکیٹ
ایجنسیز/یکم جولایی/ اپوزیشن لیڈرگلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی حکومت اپوزیشن سے لڑنا چاہتی ہے.حکومت نے اپوزیشن کے ساتھ طبل جنگ بجایا ہے. ہمیں ایسا لگتا ہے کہ ہم حکومت میں ہیں اور حکومت اپوزیشن میں ہے. اور وہ ہم سے لڑنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دفاع کرنا اپوزیشن کاحق ہے.اب ہم اپنا دفاع کرینگے اور دفاع میں جو کچھ ہو سکتا ہے وہ سب کچھ کرینگے۔ حکومت نے قلم کے زریعے اے ڈی پی میں اپوزیشن ممبران کے خلاف کاروائی کی۔حکومت نے ا...
جی بی میں فیسٹیولز ملتوی، تنخواہیں ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ سے مشروط
ایجنسیز/29/گلگت بلتستان میں بڑھتے کروناکیسز کے باعث گھرگھرویکسی نیشن مہم شروع کرنے کافیصلہ کرلیاگیا ہے ۔جبکہ گلگت ڈویژن میں یکم جولائی سے سکول بندکئے جارہے ہیں یہ فیصلے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کئے گئے۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کرونا ویکسی نیشن اور گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستا ن میں کرونا وائراس کے کیسز میں اضافہ ہورہاہے۔
حکومت شہروں کو بند کرنا نہیں چاہتی ہے تاجر حضرات ، سول سوسائٹی ...
والد کی میت ڈھونڈنے کے ٹو پر جائوں گا۔علی ساجد
ایجنسیز/25جون/گزشتہ سرما میں دنیا کی سب سے خطرناک چوٹی سر کرنے کے دوران لاپتہ ہونے والے کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے نے بھی کے ٹو پر جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ساجد علی کا کے ٹو پر جانے کا مقصد اپنے والد کو پیش آنے والی مشکلات اور موت کی وجوہات جاننا ہے۔
میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے علی سدپارہ کے صاحبزادے کا کہنا تھا کہ ان کی اولاد ہونے کی حیثیت سے میری ذمہ داری بنتی ہے کہ میں خود یہ خطرہ مول لوں۔
میرا مقصد ان کو پیش آنیوالے حادثے کی وجوہات جاننا ہے۔
ساجد علی سدپارہ کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے یہ جاننا ضر...
معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کو آسان بنارہے ہیں،.راجہ ناصر
ایجنسیز/11جون/صوبائی وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے پہاڑ وں میں موجود معدنی ذخائر سے فائدہ اٹھانے کے لئے صوبائی حکومت بڑے سرمایہ کاری کے آسان مواقع فراہم کرنے کے لئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کے لئے دن رات کوشاں ہے تاکہ یہاں کے مقامی افراد کو رائیلٹی اور روزگار کی مد میں مواقع ملیں۔
وزیر اعلیٰ محکمہ معدنیات کے ادارے کو مزید وسعت دینے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں تاکہ اس خطے میں موجود قدرتی معدنی ذخائر سے فائدہ اٹھایا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتس...
گکگت بلتستان کےکھرمنگ میں طلبا کے مستقبل کولیکر عوام سراپا احتجاج
ایجنسیز/7جون/محکمہ تعلیم کھرمنگ کی نااہلی اور غفلت کی وجہ سے سینکڑوں طلبا و طالبات کا مستقبل داو پر لگ گیا۔پانچویں اور آٹھویں کلاس کے نتائج کا اعلان نہ ہونے پر طلبا وطالبات سراپااحتجاج ہیں۔
طولتی میں عمائدین طولتی کی جانب سے طلبا وطالبات کے ہمراہ نتائج کی تاخیر پر محکمہ تعلیم کے خلاف احتجاجی مظاہر کیا گیا۔
مظاہرین نے محکمہ تعلیم کے خلاف شدیدنعرے بازی کی اور جلد نتائج کا اعلان کر کے کلاسز کا آغاز کرنے کا مطالبہ کر دیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور شاہراہ کارگل کو کئی گھنٹے ب...
گلگت ملازمین اور پولیس میں تصادم،فائرنگ، شیلنگ اور لاٹھی چارج
ایجنسیز/5جون /گلگت بلتستان بھر میں لائن ڈیپارٹمنٹس کے ملازمین نے دوسرے روز بھی احتجاج اور دھرنے جاری رکھے۔ گلگت میں مظاہرین کا وزیراعلیٰ ہائوس کی طرف جانے کی کوشش پر پولیس کے ساتھ تصادم ہوگیا اورپولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج ،ہوائی فائرنگ،آنسو گیس کی شیلنگ کردی،آنسو گیس کے شیل لگنے سے دومظاہرین زخمی ہوگئے۔ پولیس نے مظاہرین کو ریڈ زون سے پیچھے دھکیل دیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز لائن ڈیپارٹمنٹس کے ملازمین نے وزیراعلیٰ ہائوس کے باہر دھرنے کے لئے ریڈزون میں داخل ہونے کی کو...
گلگت بلتستان میں أئینی صوبہ بننا ہے تو کونسل کی کیا ضرورت؟ ۔مہدی شاہ
ایجنسیز/یکم جون/سابق وزیراعلی سید مہدی شاہ نے کہاہے کہ گورنر نے الیکشن میں اپنے بھائی راجہ جعفر علی خان کو ٹکٹ دلانے کی بڑی کوشش کی تھی مگر ان کی سنی نہ گئی تو اب وہ کونسل کی نشست اپنے بھائی کو دلانے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں مگرہمیں معلوم ہے کہ ان کی اس بار بھی نہیں سنی جایے گی۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے اس دعوے کو مان لیا جائے کہ گلگت بلتستان کو صوبائی حیثیت دی جارہی ہے تو کونسل انتخابات کس لئے کرائے جارہے ہیں جب صوبہ بن رہا ہے تو کونسل کس لئے قائم رکھی جارہی ہے۔
آئینی صوبے میں کونسل کا کوئی ت...
عوامی ورکرز پارٹی جی بی کے رہنما بابا جان کا قوم پرست رہنما حیدر شاہ رضوی کو خراج تحسین
ایجنسیز/عوامی ورکرز پارٹی گلگت بلتستان کے چئئر مین بابا جان اور پارٹی کے نوجوان کارکن و حلقہ 6 ہنزہ کے امیدوار آصف سخی نے ہفتہ کے روز اسکردو میں مشہور قوم پرست رہنماء حیدر شاہ کے مزار پر حاضری دی اور ان کے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ انہوں نے مرحوم حیدر شاہ کی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
انہوں نے ترقی پسند، وطن دوست اور قوم پرست قوتوں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر حیدر شاہ کے مشن کو آگے بڑھائیں اور گلگت بلتستان کے مظلوم اور محکوم عوام کے بنیادی انسانی حقوق، جمہوری اور قومی تشخ...