یاد بود امام خمینی رہ شعبہ قم کی جانب سے عظیم الشان محفل کا انعقاد ۔

تفصیلی رپورٹ
یاد بود امام خمینی رہ شعبہ قم کی جانب سے عید سعید غدیر کی مناسبت سے قم مقدس میں ایک روح پرور محفل کا انعقاد کیا گیا جسمیں حجت الاسلام و المسلمین دکتر رضا صالح رئیس فرھنگی جامعۃ المصطفی العالمیہ بطور مہمان اور خطیب تشریف فرما تھے

محفل کا آغاز قاری محترم جناب مولانا اباذر غفاری نے تلاوت قرآن مجید سے کی جبکہ نظامت کے فرائض عالیجناب مولانا مطھری صاحب انجام دے رہے تھے ۔
عالیجناب مولانا یوسف ذاکری اور عالیجناب مولانا بشیر وارثی نے مولا کی شان میں بہتر نعت شریف اور منقبت پیش کرکے محفل کو رونق بخشے
مہمان خصوصی حجت الاسلام و المسلمین عالیجناب دکتر صالح نے محفل کو خطاب کرتے ہوئے فرما کہ غدیر نے امیر المومنین علی علیہ السلام کی شان اور عظمت کو نہیں بڑھایا بلکہ امیر المومنین نے غدیر کی شان اور عظمت کو بڑھایا موصوف نے ایہ بلغ کی تفسیر بیان کرتے ہوئے فرمایا آج ہم ہر ایک کے اوپر لازم و ضروری ہے غدیر کی تبلیغ کرنا اور اسے عام کرنا موصوف نے عید سعید غدیر سے پہلے تہران میں ہوئے حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا جو لوگ اس حادثہ میں شھید ہوئے ان میں سے ہر ایک علمبردار تھےاور ہر ایک دین اور انقلاب کے لئے مثل ابالفضل عباس تھے اور یہ انقلاب ان جیسے مخلص اور بڑھے شخصیت کی خون سے ہی اپ تک باقی ہے

اس محفل میں مہمان خصوصی کے ہاتوں مبلغین کو ہدیہ بھی پیش کیا گیا جنہوں نے رمضان المبارک میں تبلیغ کے فرائض انجام دے تھےاور مہمان خصوصی حجت الاسلام و المسلمین دکتر رضا صالح نے شرکا کے درمیان عیدی بھی تقسیم کی
آخر میں عالیجناب مولانا مھدی مھدوی صاحب نے مہمان خصوصی اور شرکا کا شکریہ کیا اور تہران میں پیش آئے حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ملت ایران اور رہبر معظم انقلاب کے خدمت میں تسلیت پیش کی اور جبھہ مقاوت کی پیروزی اور کامیابی کے لئے دعا کی۔ اور دعائیہ کلمات سے محفل کا اختتام ہوا

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *


یاد رہے یہ پروگرام مؤسسہ یاد بود امام خمینی رہ شعبہ قم کے علمی و فرھنگی شعبہ کی جانب سے رکھا گیا تھا۔
یاد بود امام خمینی رہ شعبہ قم ایران

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>