ایجنسیز/٢٣دسمبر/سپریم کورٹ میں سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے ججز کو پنشن اور دیگر مراعات دینے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کے اعتراضات کے خلاف اپیل پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ان چیمبر سماعت کی۔سپریم کورٹ نے درخواست گزار کو سابق جج رانا شمیم اور نواز عباسی کے فیصلوں کے حوالے سے پٹیشن میں ترمیم کرکے الگ الگ درخواست دائر کرنے کی ہدایت کی۔
درخواست گزار محمد ابراہیم اور ان کے وکیل عارف چوہدری ان چیمبر اپیل میں جسٹس اعجازالاحسن کے سامنے پیش ہوئے ۔سپریم کورٹ می...
Gilgit-Baltistan
اپوزیشن کی عوام کو اکسانے کی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، دلشاد بانو
ایجسیز/رکن گلگت بلتستان اسمبلی دلشاد بانو نے کہا ہے کہ خواتین کے مسائل کو حل کرنے کے ساتھ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے گلگت بلتستان حکومت بہترین پالیسی کے ساتھ کام کررہی ہے تاکہ گلگت بلتستان میں سیاحت سے منسلک افراد کو سہولیات مہیا ہوسکے۔
وزیر اعلی خالد خورشید خان گلگت بلتستان کو سیاحت کے اعتبار سے جو اقدامات اٹھا رہے ہیں جس کی نظیر سابق حکومتوں میں نہیں ملتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے گلگت بلتستان کے مسلسل دوروں میں گلگت بلتستان کے عوام کے امنگوں کے تحت ہی کام...
مثالی بلدیاتی نظام متعارف کرائیں گے، خالد خورشید
ایجنسیز/وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے زراعت کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ جدید طریقوں کے ذریعے زرعی شعبے کو فروغ دیا جائے گا۔
وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق گلگت بلتستان میں مثالی بلدیاتی نظام متعارف کرائیں گے۔ وسائل کا منصفانہ تقسیم اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔ مقامی کمیونٹی کی شراکت کے بغیر حقیقی معنوں میں پائیدار تعمیر و ترقی ممکن نہیں۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے سونی جواری سنٹر فار پبلک پا...
گلگت بلتستان میں لینڈ ریفارمز کیلئے کمیٹی تشکیل, اپوزیشن رکاوٹ بن رہی ہے۔سپیکر
اینسیز/18نومبر/ صوبائی اسمبلی کے سپیکر سید امجدزیدی نے کہاہے کہ لینڈ ریفارمز لانے کیلئے باقاعدہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی تمام حوالوں سے مکمل طورپر جائزہ لینے کے بعد لینڈ ریفارمز کے خدوخال ترتیب دیگی۔
لینڈ ریفارمز ہر حوالے سے عوام کے مفاد میں ہوں گی۔ اپوزیشن لینڈ ریفارمز کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ لینڈ ریفارمز کیلئے جو بل اپوزیشن لیکر آئی تھی
اس میں بہت ساری غلطیاں تھیں اس لئے بل کو لاء ڈپارٹمنٹ میں بھیجا گیاہے۔
عبوری صوبہ اور لینڈ ریفارم بل اپوزیشن کیلئے گلے کی ہڈی بن گیا ہے۔ مسلم لیگ ن او...
جی بی میں PSDP کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں جلد دور کرنے کی ہدایت
ایجنسیز/وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی سکیموں کی نظرثانی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی کہ ان سکیموں میں درپیش رکاوٹوں اور مسائل کو فوری طور پر حل کرکے ان سکیموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ گلگت نے ان سکیموں سے متعلق ٹائم لائنز کو فالو کرنے کی تلقین کی۔ اجلاس میں مختلف سکیموں کے پروجیکٹ ڈائریکٹرز نے اجلاس کے شرکاء کو ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔
اج...
جی بی کے لئے سبسڈی گندم کی 28 ہزار بوریوں کی کٹوتی
ایجنسیز/13نومب/ گلگت بلتستان کے لئے سبسڈی گندم کی 28 ہزار بوریوں کی کٹوتی کردی گئی ۔ خروں کے مطابق گلگت بلتستان کے لئے ماہانہ ایک لاکھ 18 ہزار گندم کی بوریاں ریلیز کی جاتی تھیں مگر وفاقی فانانس ڈویژن نے پاسکو کو نو مبر کے مہینے میں 90 ہزار گندم کی بوریاں ریلیز کرنے کا لیٹر جاری کیا ہے ۔
جس کی وجہ سے گزشتہ ماہ کی نسبت موجودہ مہینے میں گندم کی 28 ہزاربوریاں کم ملیں گی۔۔ تیل کے نرخ بڑھنے سے گندم مہنگے داموں پاکستان پہنچتی ہے جس کی وجہ سے گندم کی بوریوں میں کمی کی گئی ہے ۔
پی ٹی آئی کی ...
اپوزیشن لیڈر نے ان ہائوس تبدیلی کا اشارہ دے دیا
ایجنسیز/9نومبر/قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ ان ہائوس تبدیلی کا اشارہ دیدیا۔ پیر کے روز ایوان سے خطاب کے دوران امجد حسین ایڈووکیٹ نے صوبائی وزراء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ زیادہ سے زیادہ دو ماہ تک کیلئے وزیر ہیں۔
اس کے بعد آپ لوگ عہدوں پر نہیں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبائی وزراء حاجی گلبر خان اور شاہ بیگ کو پیش کش کی ہے کہ آپ آگے بڑھیں آپ کے ساتھ چار لوگ ہیں جبکہ اپوزیشن کے پاس دس نشستیں ہیں. ہم آسانی سے ان ہائوس تبدیلی لا سکتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ...
عبوری صوبہ بننے سے مراعات نہیں ملے گی- ناشاد
ایجنسیز/سابق سپیکر صوبائی اسمبلی حاجی فدا ناشاد نے کہاہے کہ ہماری سابق صوبائی اسمبلی نے وفاق سے آئینی حقوق مانگے تھے اس بابت کئی قراردادیں بھی پاس کی گئی تھیں۔
بعد میں آل پارٹیز کانفرنس نے بھی اسمبلی کی قراردادوں کی حمایت کی تھی سرتاج عزیز کمیٹی نے اسمبلی کی قراردادوں اور اے پی سی کے اعلامیے کی روشنی میں اپنی رپورٹ میں گلگت بلتستان کو آئینی حقوق کی فراہمی کی سفارش کی تھی۔
لیکن موجودہ صوبائی اسمبلی نے سابقہ اسمبلی کی تمام قراردادوں کے برعکس وفاق سے عبوری صوبہ مانگاجس پر بڑی حیرانگی ہوئی ۔ صوب...
طلبا کو ویکسین نہ لگانے والے اسکولوں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ
ایجنسیز/12اکتوبر/ضلع انتظامیہ نے گانچھے کے تمام پرائیویٹ اور گورنمنٹ اسکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی فارم ب کے تحت فہرستیں 18 اکتوبر محکمہ صحت و ڈپٹی کمشنر آفس کو ارسال کرنے کی ہدایت دی ہے۔
31 اکتوبر تک 12 سال سے زائد طلباء کی ویکسینشن نہ کرنے کی صورت میں جرمانے کی ساتھ متعلقہ اسکول کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔
ضلع انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں کرونا ویکسینیشن نہ کرنے والوں کے خلاف سب ڈویژن میں کاروائی جاری ہے۔ اس سلسلے میں سب ڈویڑن چھوربٹ کے داخلی راستے پر نائب تحصیلدار ...
سکردو روڈ30 اکتوبر کو مکمل کرنے کا اعلان، وزیراعظم کرینگےافتتاح
ایجنسیز// این ایچ اے نے جگلوٹ اسکردو روڈ کے مکمل ہونے کی تاریخ کا اعلان کر دیا،جگلوٹ اسکردو سڑک 30 اکتوبر کو مکمل ہوجائے گی جس کا افتتاح وزیراعظم عمران خان کرینگے۔
این ایچ اے نے جگلوٹ اسکردو کی ویڈیو بھی شئیر کر دی اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ویڈیو میں 2019 اور 2021 کے مناظر دکھائے گئے،اس سے 2019 کا خوفناک اور 2021 میں سڑک پر کام کے بعد کا دلکش منظر بھی دکھایا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عوامی فلاح کے منصوبوں کے ساتھ سڑکوں کی تعمیر پر بھی کام جاری ہے۔
وفاقی وزیر مراد سعید نے ک...