سکردو، بجلی صارفین پر سولہ کروڑ چوراسی لاکھ واجب الادا


ایجنسیز/محکمہ برقیات سکردو نے انکشاف کیاہے کہ سکردو بجلی صارفین کے ذمے 16,84,00,000 (سولہ کروڑ چوراسی لاکھ) روپے واجب الادا ہیں ان میں سے نو کروڑ چھیاسی لاکھ روپے حکومتی اداروں کے اوپر واجب الادا ہیں۔

ایک کروڑ گیارہ لاکھ کمرشل اور انڈسٹریل صارفین کے جبکہ پانچ کروڑ ستاسی لاکھ گھریلو صارفین کے ذمے واجب الادا ہیں محکمے کے ترجمان نے کہاہے کہ نادہندگان کے خلاف جلد  موثر کاروائی کی جائے گی اخبارات میں اس بارے میں اشتہاربھی شائع کروائے جارہے ہیں باربار تنبیہ کے باوجود نادہندگان بجلی بل ادا کرنے سے گ...

Read More

یوٹیلٹی سٹورز سے اشیاء کی بلیک مارکیٹنگ پر کارروائی کی ہدایت

ایجنسیز/وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان خالد خورشید نے رمضان المبارک کے حوا لے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کے تمام اضلاع میں اشیاء کی سپلائی چین اور فوڈ سیکورٹی کو یقینی بنائیں۔

سحری ،افطاری اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے اور پانی کی دستیابی کو یقینی بنائیں ۔ یوٹیلٹی سٹورز میں رمضان پیکیج کے تحت روزہ داروں کو اشیاء خوردنوش کی ہر وقت دستیابی یقینی بنائیں۔

گزشتہ رمضان المبارک میں یوٹیلٹی سٹورز میں اشیاء خوردنوش کی قلت اور بلیک مارکیٹنگ کی شکایات موصو...

Read More

پیپلزپارٹی کا الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار

گلگت/ایجنسیز/پیپلزپارٹی نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سپریم اپیلیٹ کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کر دیا۔

بدھ کے روز پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے ، جمیل احمد و دیگرکے ہمراہ  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عام الیکشن میں منظم دھاندلی ہوئی تھی اس دھاندلی کو منظم انداز میں چھپانے کیلئے عدلیہ کا سہارا لیا گیا۔

ٹریبونل کے فیصلے سے ہمیں احساس ہوا کہ یہاں کوئی عدالتی نظام نہیں, گلگت بلتستان ایسا خطہ ہے جہاں پر الحاق پاکستان سے اب تک آزاد عدلیہ وجود میں نہ آ...

Read More

گلگت بلتستان میں گندم کی بین الاضلاع ترسیل پر پابندی عائد کر دی جائے گی.چیئرمین قائمہ کمیٹی

ایجنسیز/چیئرمین قائمہ کمیٹی فوڈ محمد ایوب وزیری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں گندم کی بین الاضلاع ترسیل پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

جن اضلاع میں گندم کی پسائی کے لئے فلور ملز موجود نہیں وہاں کے کوٹے کی گندم کو پسائی کے لئے دوسرے اضلاع میں لے جا نے کے لئے متعلقہ ضلع کے ڈپٹی کمشنر سے خصوصی اجازت لینا ہو گی  اور انتظامیہ کی جانب سے نامزد ٹیم کی سرکردگی میں  گندم ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں لے جاکر پسائی کرا کے واپس لائی جائے گی تاکہ بین الاضلاعی ترسیل کے دوران آٹا اور گندم کی سمگلنگ کا مکمل ...

Read More

غذر چترال روڈ منصوبہ، متاثرین کے تحفظات دور کرینگے،چیف سیکرٹری

ایجنسیز/ غذر کے حلقہ 2 سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے سابق امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی خان اکبر خان کی قیادت میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ملاقات کے دوران وفد نے غذر چترال روڑ منصوبے کے متاثرین کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور کہا کہ زمین متاثرین کو مارکیٹ ریٹ سے کم معاوضے ملنے پر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں.

وفد نے پھنڈر اور گوپس کے علاوہ دیگر مقامات پر مکانات اور دکانوں کے معاوضے بھی مارکیٹ ریٹ کے مطابق دینے کا مطالبہ کیا جس پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان...

Read More

کرونا کی نئی لہر خوفناک، عوام احتیاط کریں، وزیر صحت

ایجنسیز/وزیرصحت حاجی گلبرخان نے کہاہے کہ ملک بھرمیں کرونا کی بڑھتی ہوئی نئی لہرتشویشناک ہے۔ بڑھتی ہوئی کروناکی نئی لہرکے پیش نظر گلگت بلتستان میں ایس اوپیز پرسختی سے عمل درآمد ناگزیز ہوگیاہے معمولی سی غفلت بڑے حادثے کاموجب بن سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ خالدخورشید نے تمام سرکاری ملازمین کوہدایات دی ہیں کہ وہ ایس اوپیزپرعمل درآمد کویقینی بنائیں ماسک پہن کرہی کروناکے پھیلائو کو روکا جاسکتاہے۔

کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کروناکی نئی لہرخوفناک اورتشویشناک ہے تاہم گلگت بلتستان اب...

Read More

سال2021، سکردومیں خودکشی کے 7واقعات، چوری، ڈکیتی کی 20وارداتیں

 ایجنسیز/سال 2021 کے دوارن تنگدستی ڈپریشن اور گھریلوناچاقیوں کے باعث سکردو میں سات افراد نے خودکشی کرلی .خودکشی کے 7واقعات کی ایف آئی آر سٹی تھانہ میں درج کی گئیں۔ چوری اور ڈکیتی کی 20 وارداتیں ہوئیں سٹی تھانہ سکردو کی رپورٹ کے مطابق منشیات کے سات مقدمات درج کئے گئے۔

سال 2021 کے دوران قتل کا ایک واقعہ پیش آیا اقدام قتل کے دو مقدمات درج کئے گئے۔ اغوائ  کاایک کیس رپورٹ ہوا۔ فراڈ دھوکہ دہی کی 16 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ دیگر جرائم کی 28 دفعات درج کی گئیں۔

سال 2022 کی چوری کی پہلی واردات آستانہ چون...

Read More

روندو میں حالیہ زلزلے سے 4500سے زائد گھرانے متاثر

ایجنسیز/٢جنوری ٢٠٢٢/سب ڈویژن روندو میں حالیہ زلزلے سے 4500سے زائد گھرانے متاثر ہوئے، 2500 سے زائد مکانات جزوی طور پر متاثرہوئے جبکہ 450سے زائد مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر آفس سکردو سے جاری رپورٹ کے مطابق زلزلے سے کل 21سڑکیں متاثرہوئیں جن میں چھ روڈ مکمل بلاک ہوئے۔ زلزلے سے 11واٹر سپلائی سکیمیں، تین پاور ہائوسز اور چار ڈسپنسریاں بھی متاثر ہوئیں۔

دوسر ی جانب متاثرہ علاقوں میں امدادی اور بحالی کی سرگرمیاں بھی جاری ہیں، انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں ایک ہزار سے زائد خیمے ف...

Read More

گلگت بلتستان میں 5.3 شدت کا زلزلہ، 2 افراد زخمی


 ایجنسیز/28دسمبر/ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ پیر کی شام 6 بجکر 31 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے اور گلگت سمیت بعض مقامات پر آفٹر شاکس بھی آئے۔

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق  زلزلے کا مرکز گلگت بلتستان کے ضلع استور سے چھبیس کلو میٹر شمال میں تھا۔ زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر پانچ اعشاریہ تین تھی اور زلزلے کی زیر زمین گہرائی پینتالیس کلو میٹر تھی۔

چلاس کے قریب KKH پر پتھر گرنے سے ایک ایف سی جوان معمولی زخمی ہوا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ضلع اس...

Read More

حکومتی اعلان کو دو ہفتے گزر گئے،گندم کوٹہ بحال نہ ہوسکا

ایجنسیز/گندم کوٹے میں کٹوتی ختم کرنے کے حکومتی اعلان پر دو ہفتہ گذرنے کے بعد بھی عمل درآمدنہ ہوسکا جس کی وجہ سے گندم اور آٹے کے حصول کیلئے لوگ دربدرہوگئے۔

مشیرخوراک شمس لون کی جانب سے اعلان کیاگیا تھاگندم کوٹے میں کٹوٹی کا فیصلہ واپس لے لیاگیاہے اورکوٹے میں کسی قسم کی کوئی کٹوتی نہیں ہوگی لیکن کوٹے میں کٹوٹی نہ کرنیکاحکومتی اعلان محض ڈھونگ ثابت ہوا اور کوٹے میں کٹوتی بدستورجاری ہے جس کی وجہ سے آٹاکے سیل پوائنٹس پر لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں۔

سکردو کی فلورملوں کوپہلے یومیہ 372 بوریاں دی جارہی...

Read More