گلگت(علی مردان)گلگت بلتستان کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کردی گئیں،17اعلیٰ افسروں کو ادھر ادھر کردیا گیا ہے کمشنرگلگت ڈویژن،کمشنر بلتستان ڈویژن، آئی جی جیل خانہ جات اور مختلف محکموں کے سیکرٹریزبھی تبادلوں کی زد میں آئے ہیں۔
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن(ر)خرم آغا کے احکامات پر جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 20کے خادم حسین کو سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی اور کیبنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا ہے ،گریڈ 20کے ظفر وقار تاج کو سیکرٹری زراعت،لائیوسٹاک،فشریز،گریڈ 20کے سبطین احمد کو ...