حسینی پارک میں امام راحل(رہ) کی برسی کے موقع پر عظیم الشان اجتماع

کرگل، 4 جون (وی ایل نیوزڈیسک):
امام خمینی میموریل ٹرسٹ (IKMT) کرگل کے زیرِ اہتمام آج حسینی پارک کرگل میں ایک عظیم الشان مجلس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ علیہ کی چھتیسویں برسی اور پانچویں امام حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی مظلومانہ شہادت کی مناسبت سے منعقد کیا گیا۔


یہ پروقار تقریب علمی، فکری اور انقلابی روح سے معمور رہی، جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے مومنین و مومنات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مجلس کے مہمانانِ خصوصی حجتہ الاسلام والمسلمین آغا سید تقی رضا عابدی اور حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ غلام مہدی خان قاضی شہر چننی تھے، جبکہ چیئرمین آئی کے ایم ٹی حجتہ الاسلام شیخ صادق رجائی، نگراں کونسل کے چیئرمین حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ محمد محقق سمیت علمائے کرام و سادات عظام کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس روح پرور محفل میں شریک رہے۔


مجلس کے دوران مقررین نے حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی علمی و انقلابی خدمات، اور ان کی مظلومانہ شہادت پر سیر حاصل گفتگو کی۔ اس کے ساتھ ساتھ امام خمینی(رہ) کی حیاتِ طیبہ، ان کی فقہی بصیرت، انقلابی فکر، اور اسلامی انقلاب کی کامیابی میں ان کے کلیدی کردار کو مفصل انداز میں پیش کیا گیا۔ مقررین نے نوجوان نسل کو امام خمینی(رہ) کے فکر و فلسفہ سے جڑنے اور عالم اسلام کی رہنمائی میں ان کے نظریات کو اپنانے کی تلقین کی۔
مقریرین میں مجلس کے مہمانانِ خصوصی حجتہ الاسلام والمسلمین آغا سید تقی رضا عابدی اور حجتہ الاسلام والمسلمین شیخ غلام مہدی خان کے علاوہ چیئرمین آئی کے ایم ٹی حجتہ الاسلام شیخ صادق رجائی، نگراں کونسل کے ممبر الحا ج اصغرعلی کربلائی کے نام قابل ذکر ہیں ۔تقریب میں صدارتی خطاب حجتہ لاسلام والمسلمین شیخ محمد محقق نے پیش کیا، جبکہ شکریہ کی تحریک وائس چیئرمین شیخ حسنین رضوانی نے پیش کی۔ نظامت کے فرائض مولانا عباس کراری نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *


پروگرام کے دوران بسیجِ امام کے رضاکاروں اور دیگر نوجوانوں نے انقلابی ترانے اور نظموں کے ذریعے محفل میں ایک ولولہ انگیز روح پھونکی۔ حسینی پارک کو اس موقع پر امام خمینی(رہ) کی برسی کے لیے خصوصی طور پر سجایا گیا تھا۔قابلِ ذکر ہے کہ ہر سال 4 جون کو امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے زیرِ اہتمام حسینی پارک میں امام خمینی(رہ) کی برسی کے موقع پر یہ مجلس منعقد ہوتی ہے، جس میں اسلامی جمہوریہ ایران اور ہندوستان کے ممتاز علمائے کرام بھی شریک ہوتے ہیں۔یہ مجلس نہ صرف ایک روحانی اجتماع تھا بلکہ کرگل کی فکری اور انقلابی بیداری کا مظہر بھی ثابت ہوئی۔ادھر سب ڈیویژن سانکو میں انجمن صاحب الزمان کے زیر اہتمام امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کے برسی عظیم الشان انداز میں منایا گیا۔ا س موقع پر مقریرین نے امام خمینی (رہ) کے فقہی بصیرت ،انقلابی فکر اور اسلامی انقلاب پر سیر حاصل روشنی ڈالی۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>