جعلی ڈگری کیس میں عدم پیشی۔ خالد خورشید کی گرفتاری کا حکم

ایجنسیز/ گلگت کی عدالت نے جعلی ڈگری کیس میں عدم پیشی پر گلگت بلتستان کے سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی گرفتاری کا حکم جاری کردیا ہے ،عدالت نے خالد خورشید کے ضامنوں وزیرشاہ عالم اور نبی اللہ کو بھی گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

بدھ کو سینئر سول جج ،جوڈیشل مجسٹریٹ گلگت ہدایت علی نے کیس کی سماعت کی،اس موقع پر خالد خورشید پیش نہیں ہوئے ،خالدخورشید کی عدم پیشی پر عدالت نے گرفتاری کا حکم جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ خالد خورشید اور ان کے ضامنوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

عدالت کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خالد خورشید کو قانونی تقاضے پورے کرنے کی یقین دہانی پر ضمانت دی گئی تھی لیکن ملزم اور ان کے ضامن قانون کی پاسداری کرنے میں ناکام رہے ،عدالت نے خالدخورشید کے ناقابل ضمانت اور دونوں ضامنوں کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ خالد خورشید اور ان کے ضامنوں کو گرفتارکرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

عدالت نے ضامنوں کی جانب سے دی گئی وضاحتیں غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے 3 لاکھ روپے کی ضمانت کی رقم بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔ کیس کی سماعت 10ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>