امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے نئے منتخب مجلسِ مندوبین کی حلف برداری کی تقریب شایانِ شان انداز میں منعقد


کرگل، 9 نومبر/ایس ایچ رضوی /
امام خمینی میموریل ٹرسٹ (IKMT) کرگل لداخ کے پہلے نئے منتخب مجلسِ مندوبین کی حلف برداری کی تقریب امام خمینی ٹاور کے کنونشن ہال میں اتوار کے روز شاندار انداز میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت نگراں کونسل کے چیئرمین حج? الاسلام شیخ محمد محقق نے کی۔
اس موقع پر امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین حج? الاسلام شیخ محمد صادق رجائی، مجلسِ عاملہ کے تمام اراکین، نگران کونسل کے سینئر رکن الحاج اصغر علی کربلائی سمیت دیگر معزز اراکین، ٹرسٹ کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور ضلع کرگل کے مختلف دیہات سے تعلق رکھنے والے مندوبین کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا، جس کے بعد نئے منتخب مندوبین نے خدمتِ خلق، تنظیمی ذمہ داریوں اور سماجی و تعلیمی ترقی کے لیے اپنی بھرپور کوششوں کا عہد کیا۔
اس موقع پر الحاج اصغر علی کربلائی نے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے آئین و ضوابط کی تفصیلی وضاحت کرتے ہوئے مندوبین کے حقوق و فرائض، تنظیمی ڈھانچے اور ذمہ داریوں کے اہم پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مندوبین ٹرسٹ اور عوام کے درمیان ایک مضبوط رابطے کا کردار ادا کریں گے، جو تنظیم کے مقاصد کے حصول میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔
اپنے صدارتی خطاب میں حج? الاسلام شیخ محمد محقق نے اخلاص، شفافیت، اتحاد اور خدمتِ خلق کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ اصول امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی فکری و عملی بنیاد ہیں، جن پر عمل پیرا ہو کر سماجی، تعلیمی اور مذہبی میدانوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی جا سکتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مندوبین کو عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل سے آگاہ ہونا اور ان کے حل کے لیے عملی کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ٹرسٹ کے مشن کو زمینی سطح پر مو¿ثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔
یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ امام خمینی میموریل ٹرسٹ نے حال ہی میں اپنے دستورالعمل (آئین) میں ترمیم کرتے ہوئے ایک نیا نظام نافذ کیا ہے، جس کے تحت محلہ کمیٹی اور ولیج کمیٹی کی سطح پر مندوبین کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانا، عوامی نمائندگی کو فروغ دینا اور ایک شفاف و بااختیار نظام قائم کرنا ہے۔
تقریب کا اختتام دعائے اختتام پر ہوا، جس میں اجتماعی ترقی، اتحاد اور نو منتخب مندوبین کی کامیاب خدمت کے لیے دعا کی گئی۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>