حماس مقبوضہ فلسطین کے تمام علاقوں کونشانہ بنانے کی توانائی رکھتی ہے

الجزیرہ کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق حماس كی طرف سے عسقلان اور سدیروت پر راکٹ حملے ہوئے۔ اس سے قبل راکٹ حملوں سے پہلے ان علاقوں میں خطرے کا سائرن بجا جس سے غاصب صیہونیوں میں افراتفری مچ گئی۔

فلسطینی ذرائع نے تحریک استقامت میں شامل گروہوں کی جنگی و میزائل طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس، مقبوضہ سرزمین کے تمام علاقوں پر میزائل و راکٹ حملہ کرنے کی توانائی رکھتی ہے۔

پیر کے روز بھی فلسطینی ذرائع کے حوالے سے اسرائيل کے ریڈیو ٹی وی نے رپورٹ دی کہ تحریک حماس مقبوضہ فلسطین کے تمام علاقوں کو جوابی حملوں کا نشانہ بنانے کی توانائی رکھتی ہے۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

الجزیرہ کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک حماس نے اعلان کیا ہے کہ مقابل فریق کو بتا دیا گیا ہے کہ ہم اپنے پہلے کے موقف پر کاربند ہیں جس میں مکمل جنگ بندی، غزہ سے غزصیہونی فوجیوں کا انخلا، فلسطینی پناہ گزینوں وطن واپسی اور قیدیوں کا تبادلہ شامل ہے۔ فلسطین کی تحریک حماس نے کہا ہے کہ غزہ میں اب تک فائربندی کی ناکامی کے ذمہ دار نیتن یاہو اور ان کی انتہا پسند کابینہ نیز غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم پر امریکی حمایت رہی ہے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>