کونسلر بھمبٹ سید محمد شاہ مشیر اورکمشنر سیکریٹری سے ملاقی

کرگل//وی ایل نیوز// سید محمد شاہ الموسوی  کونسلر بھمبٹ دراس نے لیہ میں جناب امنگ نرولہ ایڈوائزر براےلیفلننٹ گورنر لداخ سے ملا قی ہوۓ اور بھمبٹ کانسٹیچونسی کے  مانگوں بشمول جموں وکشمیر  اور سٹیٹ بینک کی ایک ایک شاخ  کھولنے,تھسگام  ایم ۔ایس۔سی کو NTPHCمیں اپگریٹ کرانے ,پورے دراس کو ALC /LOC  کے زمرے میں لاکر سرٹیفیکیٹ اجرا کرنے ,ھمبٹ میں ایک ITI Center کھولنے,کھربو گاؤں  کیلیۓ ایک سرکیولر روڑ ,دراس میں سکینگ اور مانٹنیرینگ انسٹیچوشن کا قیام ,تھسگام میں ایک بجلی ریسیوینگ سٹیشن بیوروکھر سے منمن تک ایک کیبل کار کی ,تھسگام ہائی سکول کو ہائر سکنڈری سکول کا درجہ دلانا وغیرہ ان کے سامنے رکھا۔

مشیر موصوف نے ان تمام مانگوں کوغور سے سنا ۔اور مناسب وقت پر ان مانگوں کو پورا کرنے کی یقین دہانی کی۔

اس کے علاوہ کمشنر سیکریٹری ہیلتھ  جناب ریگزن سمپھل سے بھی ملا قات کرکے  ان سے بھمبٹ بلاک کے  دندلتھنگ  تھرونگوس کے لٕے  میڈیکل سب سینٹر کی مانگ کی۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

سیکریٹری موصوف نے یقین دہانی کی کہ ان  اس  سال کے پلان میں سنٹر گورنمنٹ کو  سینکشن کیلیۓ ضرور بھیج دیا جاۓ گا۔

اس کے علاوہ KGBV CLASS  4thکی تنخواہ کی بڑھوتری ,۔ ReTs کے ریگیلرازیشن ,زرگر محلہ میں ایک پرائمری سکول کھولنے کی بھی مانگ کی۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>