ایجنسیز/چرنجیت سنگھ چنّی کی شکل میں پنچاب کو پہلا دلت وزیراعلیٰ مل گیا۔ اپنی حلف برداری کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چنّی یہ بتاتے ہوئے رو پڑے کہ وہ ایک عام اور غریب آدمی ہیں اور ایسے گھر میں پیدا ہوئے جس پر چھت تک نہیں تھی۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے عہدہ سنبھالتے ہی عوام کیلئے کئی خوش کن اعلان کئے .جن میں بجلی کے بل میں کٹوتی اور چھوٹے گھروں کیلئے پانی کی مفت سپلائی شامل ہے۔
وزیراعلیٰ کے ساتھ سکھ جندر سنگھ رندھاوا اور او پی سونی نے نائب وزیراعلیٰ کے طو رپر حلف لیا۔ تینوں کو گورنر بنواری...
urdu
گلگت،جگلوٹ ڈموٹ میں غیرت کے نام پر لڑکا،لڑکی قتل
ایجنسیز/جگلوٹ ڈموٹ میں فائرنگ کرکے 2 افرادکوقتل کردیاگیا۔ پولیس نے ابتدائی مرحلے میں نعشوں کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی.
جگلوٹ پولیس کے مطابق جگلوٹ ڈموٹ میں غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے لڑکا اور لڑکی کو قتل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ابتدائی مرحلے میں موقع پر پہنچ کر دونوں نعشوں کو سول ہسپتال جگلوٹ منتقل کردیاہے ۔
جگلوٹ تھانہ پولیس نے واقعے کے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں لاشوں کو سول ہسپتال جگلوٹ منتقل کردیا گیاتحقیقات جاری ہے اصل صورتحال جلدسامنے آجائے گی۔
قتل کئے جانیوالے نوجوان کا نام آ...
سی ایم سیکریٹریٹ کی دو گاڑیوں کو مرمت کے نام پر اسلام آباد منتقل کر کے دو کروڑ روپے کا ٹیکہ لگایا گیا ۔امجد حسین
گلگت /ایجنسیز/قائد حزب اختلاف و صوبائی صدر پیپلز پارٹی گلگت بلتستان امجد حْسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے 9 ماہ میں لوٹ مار کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے. موجودہ حکومت کے 9 ماہ کے اخراجات سابق حکومت سے سو فیصد زیادہ ہیں۔
سی ایم سیکریٹریٹ کی دو گاڑیوں کو مرمت کے نام پر اسلام آباد منتقل کر کے دو کروڑ روپے کا ٹیکہ لگایا گیا ہے جبکہ دونوں گاڑیوں کی جگہ کاغذات کی حد تک نئی گاڑیاں خریدی گئی ہیں مگر وہ گاڑیاں بھی غائب ہیں۔
دوسری طرف سی ایم سیکریٹریٹ میں دادی جواری کے نام پر بننے والے کمپلیکس میں م...
گلگت بلتستان میں امن ومذہبی ہم آہنگی کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم
ایجنسیز/12/وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے پارلیمانی کمیٹی برائے امن و مذہبی ہم آہنگی قائم کر دی ہے , محکمہ داخلہ و جیل خانہ جات کے دفتر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مذہبی امن وہم آہنگی کمیٹی میں سینئر وزیر کرنل(ر)عبیداللہ بیگ ، وزیر اطلاعات و منصوبہ بندی فتح اللہ خان، مشیر قانون سید سہیل عباس شاہ ، وزیر خزانہ جاوید علی منوا، وزیر صحت حاجی گلبر خان، وزیر تعلیم راجہ اعظم خان، وزیر سیاحت ناصر علی خان، وزیر بلدیات عبدالحمید و ممبران اسمبلی غلام محمد اور انجینئر محمد انور شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطاب...
گلگت میں ٹیکنالوجی زون قائم کرنے کی ہدایت
ایجنسیز/10ستمبر/وزیراعظم عمران خان نے گلگت میں خصوصی ٹیکنالوجی زون قائم کرنے کی ہدایت کر دی ۔ جمعرات کو وزیر اعظم سے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید اور چیئرمین سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی (STZA)نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے گلگت میں خصوصی ٹیکنالوجی زون قائم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ خالد خورشید کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبے جلد از جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔
وزیراعظم عمران خان نے خالد خورشید سے گفتگو کرتے ہوئے کہ...
اپوزیشن کا خطے کی ترقی میں کوئی کردار نہیں.فتح اللہ خان
ایجنسیز/9ستمبر/صوبائی وزیر اطلاعات، پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ترقیاتی منصوبے کھٹک رہے ہیں اس لئے اپوزیشن لیڈر لوگوں کو گمراہ کرنے کیلئے روزانہ جھوٹ کا سہار ا لیکر بے بنیاد بیان بازی میں مصروف ہیں۔
اپوزیشن لیڈر کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو چاہئے کہ وہ پی پی کے دورحکومت میں ہونے والی کرپشن اور انتظامی ڈھانچے کی تباہی کا رونا روئیں ۔اس وقت گلگت بلتستان میں اپوزیشن لیڈر ایک مسخرے کا روپ دھار چکے ہیں اور ہر معامل...
اشرف علی برشاانجمن امامیہ کا صدر منتخب ،اپیکس اور کے ڈی اے کے موقف کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
لیہ 7ستمبر نیوز ڈیسک//اشرف علی برچا ایک بار پھر انجمن امامیہ لیہ کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ انجمن امامیہ کے صدارتی انتخابات گذشتہ اتوار کو لیہ میں منعقد ہوئے تھے جس میں اشرف علی برچا کو واضح اکثریت ملی اور ایک بار پھر صدر منتخب ہوئے۔
وائس آف لداخ نے اس موقع پر اشرف علی برشا سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ ان کے آیند لائحہ عمل کے بارے میں جب استفسار کیا تو موصوف نے بتایا کہ انجمن امامیہ ضلع میں مذہبی بھائی چارہ کو یقینی بنانے کے لئے ہمیشہ کی طرح کوششوں کو جاری رکھے گ...
اسلامیہ سکول کے صدارتی انتخابات کی تاریخ مقرر ،باضابطہ ووٹینگ کی تیاریاں مکمل
نیوز ڈیسک//کرگل 7ستمبر//الیکشن اٹھارٹی برائے انجمن جمعیت العلماءاثناعشریہ کرگل نے جنرل انتخابات کے لئے باضابطہ نوٹفکیشن جاری کردی ہے ۔ اس نوٹفکیشن کے مطابق فارم نامزدگی 6اور 7ستمبرجبکہ جانچ پڑتال 7ستمبر کو ہوگی۔
8ستمبر کو صبح دس بجے سے دوپہر دوبجے تک فارم واپس لے سکتے ہیں ۔11ستمبر کے روز انتخابات عمل میں لائی جائے گی جو صبح نو بجے سے شام چار بجے تک حوزہ علمیہ اثناعشریہ نیٹ ورک ہال میں کی جائے گی۔ووٹوں کی گنتی بھی اسی روز کی جائے گی۔
اس سلسلے میںمزید تفصیلات کے لئے ہم نے ریٹرننگ آفیسر برائے انج...
ماحولیاتی تبدیلی سے جی بی متاثر ہو رہا ہے.چیف سیکرٹری
ایجنسیز/4ستمبر/چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے یو این ڈی پی جی بی کے وفد کی ملاقات کی اس موقع پر یو این ڈی پی کے صوبائی صدر کو آڈینیٹر عبدل باسط اور ماحولیاتی اور کلائمیٹ تبدیلی یونٹ کے پروگرام آفیسر محمد سہیل بھی موجود تھے۔
اس ملاقات میں صوبائی صدر کو آڈینٹر نے چیف سکریٹری کو پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ یو این ڈی پی گلگت بلتستان کے ماحول کے حوالے سے کافی دلچسپی رکھتی ہے۔
اس موقع پر چیف سکریٹری نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے سب سے متاثرہ خطہ گلگ...
علاحدگی پسند لیڈر سید علی گیلانی کا انتقال
سری نگر، یکم ستمبر (یو این آئی) سخت گیر حریت کانفرنس کے سابق صدر سید علی شاہ گیلانی 92 برس کی میں طویل علالت کے بعد کل رات سری نگر کی اپنی رہائش گاہ پر انتقال کر گئے۔
علیحدگی پسند لیڈر کے کنبے میں دو بیٹے اور چار بیٹیوں کے علاوہ کئی پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر میں احتیاطی طورپر جمعہ کو پابندی لگائی کاسکتی ہے
گیلانی کے کنبے کے ذرائع نے بتایا کہ انہوں نے سری نگر کے باہری علاقے حیدر پورہ واقع رہائش گاہ پر آخری سانس لی۔