مختلف مذہبی ،سماجی و ادبی حلقوں کی جانب سے پیغام تہنیت
کرگل// خطہ لداخ کے معروف بلتی شاعر و قلمکار آخوند اضغر علی بشارت کوحکومت کی جانب سے اعلیٰ ایوار”ڈ پدم شری “کے لئے نامزد کرنے کے ساتھ ہی کرگل ضلع کے مختلف مذہبی ،سماجی اورادبی حلقوں نے گرم جوشی کے ساتھ انہیں مبارکبادی اور پیغام تہنیت پیش کی ہے ۔
اس موقع پرچیف ایگزیکیٹو کونسلر فیروز احمد خان سمیت ضلع کرگل کے مختلف سماجی ،ادبی اور مذہبی تنظیموں نے الگ الگ پیغامات کے ذریعے آخوند بشارت کومبارک پیش کی ہے ۔ادھر امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے ...
urdu
کرگل میں 73ویں یوم جمہوریہ کے تقریبات
ضلع صدر مقام پر فیروز احمد خان نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ پر سلامی لی
نیوزڈیسک//26جنوری2022// سردی کے باوجود کرگل ضلع میں یوم جمہوریہ کی تقریبات انتہائی جوش وجزبہ اور حب الوطنی کے ساتھ منائی گئی ۔اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب کھری سلطان چو اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔جہاں لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل کے چیئر مین وچیف ایگزیکیٹو کونسلر فیروز احمد خان نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ پر سلامی لی۔ کوروناوائرس کے پھیلاﺅ کے پیش نظر اس سال مارچ پاسٹ میں پولیس اور این سی سی کے محدود دس...
غذر چترال روڈ منصوبہ، متاثرین کے تحفظات دور کرینگے،چیف سیکرٹری
ایجنسیز/ غذر کے حلقہ 2 سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی رہنماؤں نے سابق امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی خان اکبر خان کی قیادت میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ملاقات کے دوران وفد نے غذر چترال روڑ منصوبے کے متاثرین کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور کہا کہ زمین متاثرین کو مارکیٹ ریٹ سے کم معاوضے ملنے پر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں.
وفد نے پھنڈر اور گوپس کے علاوہ دیگر مقامات پر مکانات اور دکانوں کے معاوضے بھی مارکیٹ ریٹ کے مطابق دینے کا مطالبہ کیا جس پر چیف سیکریٹری گلگت بلتستان...
ولادت باسعادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے موقع پر کرگل پر شکوہ تقریبات
نیوز ڈیسک //24جنوری// بی بی دوعالم حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا اور آپ کے فرزند ارجمند حضرت آیت اللہ العظمیٰ روح اللہ خمینی(رہ) کے ولادت باسعادت کے مناسبت پر دینا کے دیگر ملکوں کے ساتھ ساتھ کرگل ضلع میں بھی عقیدت و احترام اور شان وشوکت سے تقریبات منعقدکی۔
تفصیلات کے مطابق یوم مادر و یوم خواتین یعنی ولادت باسعادت جگر گوشہ رسول مقبول حضرت محمد مصطفی اور انکے لخت جگرحضرت روح اللہ خمینی (رہ) کے موقع پر دنیا کے ساتھ کرگل ضلع میں برفباری باری اور سردی کے باوجود انتہائی عقیدت و احترام سے محاف...
انجمن بہبودی سادات ضلع کرگل کے اہتمام سے یوم مادر کے عنوا ن سے تقریب کا اہتمام
کرگل //24جنوری//
ولادت باسعادت شفیعہ محشر ،خاتون جنت، جگر گوشہ رسول مقبول حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مناسبت پر انجمن بہبودی سادات ضلع کرگل کے اہتمام سے جشن محفل کا انعقاد کیاگیا۔
لداخ یوٹی میں عالمی وباءکورونا وائرس پھیلاﺅ کے مفروضہ کے پیش نظرضلع انتظامیہ نے انجمن بہبودی سادات ضلع کرگل کو امسال جشن ولادت باسعادت حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا منانے کی اجازت نہ دینے کے بعد انجمن کے منتظمین نے ورچول موڈ پر( آن لائن ) جشن محفل کا اہتمام کیا ۔
اس تقریب سعید میں صدر انجمن بہبودی سادات حجت ال...
موجودہ دور حکومت میں ملک کے آئین کو نظرانداز کیاجارہاہے
کرگل //21جنوری// موجودہ دور حکومت میں آئین ہند کی توہین اور بابائے قوم کی تذلیل کی جارہی ہے جو ناقابل برداشت ہے ،ان باتوں کا اظہار مصلیٰ امام خمینی منجی گنڈ میں حجت الاسلام شیخ حسنین رضوانی نے جمعہ خطبہ میں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
موصوف نے اس موقع پر یوم جمہوریہ کے مناسبت پر قوم و ملت کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب 1950میں ڈاکٹر امبیڈکر نے ملک کی آئین تشکیل دی تو اس آئین کے تحت ملک کے تمام مذاہب ،رنگ ونسل اورمختلف قوموں سے تعلق رکھنے والوں کو برابر حق دیاگیا تھااور ملک کے ہرطبقہ ...
کرونا کی نئی لہر خوفناک، عوام احتیاط کریں، وزیر صحت
ایجنسیز/وزیرصحت حاجی گلبرخان نے کہاہے کہ ملک بھرمیں کرونا کی بڑھتی ہوئی نئی لہرتشویشناک ہے۔ بڑھتی ہوئی کروناکی نئی لہرکے پیش نظر گلگت بلتستان میں ایس اوپیز پرسختی سے عمل درآمد ناگزیز ہوگیاہے معمولی سی غفلت بڑے حادثے کاموجب بن سکتی ہے۔
وزیراعلیٰ خالدخورشید نے تمام سرکاری ملازمین کوہدایات دی ہیں کہ وہ ایس اوپیزپرعمل درآمد کویقینی بنائیں ماسک پہن کرہی کروناکے پھیلائو کو روکا جاسکتاہے۔
کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کروناکی نئی لہرخوفناک اورتشویشناک ہے تاہم گلگت بلتستان اب...
اردو زبان کے ساتھ متعصب رویے پر حاجی کربلائی کا ردعمل
ایم پی لداخ اردو زبان کو مخصوص مذہب سے جوڑنے کے بجائے تاریخ اور جغرافیہ کا مطالعہ کرے
سید ہاشم رضوی/12جنوری//یوٹی انتظامیہ کی جانب سے اردو زبان سے متعلق لئے گئے حالیہ اقدامات اور ممبر پارلیمنٹ لداخ جمیانگ چھرینگ نمگیال کی جانب سے اردو زبان کو سابقہ جموں وکشمیر حکومت کی طرف سے تھوپے گئے بیان سے لداخ کے اکثریتی طبقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
یوٹی لداخ کے پرنسپل سکریٹری پوون کوتوال کے جاری کردہ حالیہ نوٹفکیشن جس کے تحت پٹواری اور نائب تحصیلدار ریکروٹمنٹ رول میں ترمیم کرکے اردوزبان کو غیر ضرور...
گذشتہ دوروزسے ضلع بھر میں برف باری جاری
5 جنوری کے بعد8جنوری کو پھر برفباری ہوگی: سونم لوٹس
سید ہاشم رضوی//کرگل5جنوری// محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق یوٹی لداخ خاص کرزوجیلا۔دار س۔اور سورو ویلی میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
سوموارکی شام سے کرگل شہرسمیت ضلع بھر میں برف باری کاسلسلہ شروع ہوا،جس دوران درمیانہ درجے اورشدت کے ساتھ برفباری ہوئی۔ لیکن مجموعی طور پر شہر سمیت ضلع کے بالائی علاقوں میں یکساں برف باری ہوئیں۔منگل کی صبح دراس میں 5انچ ۔سانکومیں 3انچ۔سورومیں 4انچ۔ٹی ایس جی بلاک میں 3انچ اوربرسوعلمدار نالہ میں4انچ تک...
سال2021، سکردومیں خودکشی کے 7واقعات، چوری، ڈکیتی کی 20وارداتیں
ایجنسیز/سال 2021 کے دوارن تنگدستی ڈپریشن اور گھریلوناچاقیوں کے باعث سکردو میں سات افراد نے خودکشی کرلی .خودکشی کے 7واقعات کی ایف آئی آر سٹی تھانہ میں درج کی گئیں۔ چوری اور ڈکیتی کی 20 وارداتیں ہوئیں سٹی تھانہ سکردو کی رپورٹ کے مطابق منشیات کے سات مقدمات درج کئے گئے۔
سال 2021 کے دوران قتل کا ایک واقعہ پیش آیا اقدام قتل کے دو مقدمات درج کئے گئے۔ اغوائ کاایک کیس رپورٹ ہوا۔ فراڈ دھوکہ دہی کی 16 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ دیگر جرائم کی 28 دفعات درج کی گئیں۔
سال 2022 کی چوری کی پہلی واردات آستانہ چون...