اینسیز/18نومبر/ صوبائی اسمبلی کے سپیکر سید امجدزیدی نے کہاہے کہ لینڈ ریفارمز لانے کیلئے باقاعدہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی تمام حوالوں سے مکمل طورپر جائزہ لینے کے بعد لینڈ ریفارمز کے خدوخال ترتیب دیگی۔
لینڈ ریفارمز ہر حوالے سے عوام کے مفاد میں ہوں گی۔ اپوزیشن لینڈ ریفارمز کی راہ میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ لینڈ ریفارمز کیلئے جو بل اپوزیشن لیکر آئی تھی
اس میں بہت ساری غلطیاں تھیں اس لئے بل کو لاء ڈپارٹمنٹ میں بھیجا گیاہے۔
عبوری صوبہ اور لینڈ ریفارم بل اپوزیشن کیلئے گلے کی ہڈی بن گیا ہے۔ مسلم لیگ ن او...
urdu
طلباءکے خلاف سمن جاری کرنے پر کے ڈی اے اور این سی کا مذمتی بیان
سمن واپس لینے کا انتظامیہ سے مطالبہ
کرگل 17نومبر//کرگل ڈیموکریٹک الائنس اور نیشنل کانفرنس کرگل یونٹ نے الگ الگ پریس بیان کے ذریعے کرگلی طلباءکے خلاف یونین ٹیر ٹری کی جانب سے سمن جاری کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ بیان میں طلباءکے خلاف سمن جاری کرنے کو یوٹی انتظامیہ کی کے ڈی الائنس کو کمزور کرنے کی ایک ناکام کوشش سے تعبیر کیا ہے۔
اس پریس ریلیز میں مزید کہاگیا ہے کہ یوٹی انتظامیہ کرگل اور لیہ کے درمیان ہوئے اتحاد سے پریشان اور بوکھلاہٹ کاشکارہے جس کے چلتے طلباءاور سماجی کارکنوں کو مختلف بہانوں سے ستا...
جی بی میں PSDP کے تحت جاری منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں جلد دور کرنے کی ہدایت
ایجنسیز/وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) کے تحت گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی سکیموں کی نظرثانی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی کہ ان سکیموں میں درپیش رکاوٹوں اور مسائل کو فوری طور پر حل کرکے ان سکیموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ گلگت نے ان سکیموں سے متعلق ٹائم لائنز کو فالو کرنے کی تلقین کی۔ اجلاس میں مختلف سکیموں کے پروجیکٹ ڈائریکٹرز نے اجلاس کے شرکاء کو ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔
اج...
جی بی کے لئے سبسڈی گندم کی 28 ہزار بوریوں کی کٹوتی
ایجنسیز/13نومب/ گلگت بلتستان کے لئے سبسڈی گندم کی 28 ہزار بوریوں کی کٹوتی کردی گئی ۔ خروں کے مطابق گلگت بلتستان کے لئے ماہانہ ایک لاکھ 18 ہزار گندم کی بوریاں ریلیز کی جاتی تھیں مگر وفاقی فانانس ڈویژن نے پاسکو کو نو مبر کے مہینے میں 90 ہزار گندم کی بوریاں ریلیز کرنے کا لیٹر جاری کیا ہے ۔
جس کی وجہ سے گزشتہ ماہ کی نسبت موجودہ مہینے میں گندم کی 28 ہزاربوریاں کم ملیں گی۔۔ تیل کے نرخ بڑھنے سے گندم مہنگے داموں پاکستان پہنچتی ہے جس کی وجہ سے گندم کی بوریوں میں کمی کی گئی ہے ۔
پی ٹی آئی کی ...
اپوزیشن لیڈر نے ان ہائوس تبدیلی کا اشارہ دے دیا
ایجنسیز/9نومبر/قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ ان ہائوس تبدیلی کا اشارہ دیدیا۔ پیر کے روز ایوان سے خطاب کے دوران امجد حسین ایڈووکیٹ نے صوبائی وزراء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ زیادہ سے زیادہ دو ماہ تک کیلئے وزیر ہیں۔
اس کے بعد آپ لوگ عہدوں پر نہیں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبائی وزراء حاجی گلبر خان اور شاہ بیگ کو پیش کش کی ہے کہ آپ آگے بڑھیں آپ کے ساتھ چار لوگ ہیں جبکہ اپوزیشن کے پاس دس نشستیں ہیں. ہم آسانی سے ان ہائوس تبدیلی لا سکتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ...
کے ڈی اے اور اپیکس اتحاد کے شاندار نتائج کامظاہرہ۔ شیخ حمید ناصری
اتحاد کو مزید تقویت دینے پر دیا زور
کرگل //5نومبر// سال 2019میں ریاست جموں کشمیر کودو یونین ٹیر ٹری میں تقسیم کرنے کے بعد لداخی عوام کے مشکلات میں بے تحاشااضافہ ہونے اور لداخ کی شناخت معدوم ہوتے دیکھ کر کرگل ڈیموکریٹک الائنس اور اپیکس باڈی لیہ نے ملکر لداخ کے مسائل حل کرنے اور عوامی حقوق کی بحالی کے لئے ملکر جدوجہد کرنے کا بیڑہ اٹھا یا جس کے بدولت آج لداخیوں کو لداخ ریزڈنس سرٹفکیٹ یعنی لداخی باشندہ ہونے کا سند ملا ،ان باتوں کااظہارحجت الاسلام شیخ حمید ناصری نے مصلیٰ امام خمینی منجی میں جمعہ خ...
عبوری صوبہ بننے سے مراعات نہیں ملے گی- ناشاد
ایجنسیز/سابق سپیکر صوبائی اسمبلی حاجی فدا ناشاد نے کہاہے کہ ہماری سابق صوبائی اسمبلی نے وفاق سے آئینی حقوق مانگے تھے اس بابت کئی قراردادیں بھی پاس کی گئی تھیں۔
بعد میں آل پارٹیز کانفرنس نے بھی اسمبلی کی قراردادوں کی حمایت کی تھی سرتاج عزیز کمیٹی نے اسمبلی کی قراردادوں اور اے پی سی کے اعلامیے کی روشنی میں اپنی رپورٹ میں گلگت بلتستان کو آئینی حقوق کی فراہمی کی سفارش کی تھی۔
لیکن موجودہ صوبائی اسمبلی نے سابقہ اسمبلی کی تمام قراردادوں کے برعکس وفاق سے عبوری صوبہ مانگاجس پر بڑی حیرانگی ہوئی ۔ صوب...
وحدت اُمت میراث نبوت کے عنوان سے شالیمار میں بین المسالک کانفرنس کا انعقاد
مجتبٰی علی
سرینگر؍؍ مجلس علمائے امامیہ کشمیر کے زیر اہتمام باغ زینب علی آباد شالیمار میں’’ وحدت اُمت میراث نبوت‘‘ کے عنوان سے یک روزہ بین المسالک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملت کے مختلف مسالک ومذاہب سے تعلق والے علما،خطبا،آئمہ جمعہ وجماعت اور ملی وقومی سطح کی دینی شخصیات نے شرکت کی۔
یک روزہ کانفرنس میں ملت اسلامیہ کشمیر کے برگزیدہ علمائے کرام نے سیرتی خطابات کے علاوہ اُمت مسلمہ کو درپیش مسائل ومشکلات کے حوالے سے تاثرات اور تجاویز پیش کیں۔
علمائے کرام نےاجتماعی دینی قیادت کے فروغ، اتح...
راجستھان وہماچل میں کانگریس, آسام میں بی جے پی اور بنگال میں ترنمول کانگریس کی جیت
دہلی/ 2 نومبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کی اتحادی پارٹی نے آسام کی پانچ اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات میں تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جب کہ ہماچل پردیش میں کانگریس نے ایک لوک سبھا اور تین اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔
کانگریس نے راجستھان میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھریاواڑ اور ولبھ نگر دونوں اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس نے چاروں اسمبلی سیٹوں – دنہاٹا، گوسابہ کھردہ اور شانتی پور پر کامیابی حاصل...
سپیکر کا کونسل ٹکٹوں پر سٹینڈ لینا بے فائدہ۔ وزیر بلدیات
ایجسیز/یکم نوبر/صوبائی وزیربلدیات حاجی عبدالحمید نے کہاہے کہ کونسل الیکشن میں ہم ضمیر کا سودا نہیں کریں گے۔ بکنے والے کروڑوں تو کیا چندہزار میں بھی بک سکتے ہیں۔ جو ضمیر کے پکے ہوتے ہیں وہ اربوں روپے میں بھی نہیں بکیں گے۔
ہم پارٹی کے وفادار رہیں گے۔ غداری کرنے والوں کو ہرگز نہیں بخشاجائیگا۔ پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن ایسا ہوگاکہ سب یاد رکھیں گے، موصوف نے مزید کہا۔
پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کونسل الیکشن میں پیسے چلانے والے چلائیں گے مگرہم بکنے والے نہیں ہی...