ضمیر کی آواز – طاہر حسین
اللہ تعالی نے عالم کائنات میں بنی نوع انسان کو اشرف المخلوقات قرار دیکر وجود میںلائے ہیں۔لیکن یہ شرف ایسے انسانوں کو حاصل ہے جو انسانیت کی راہ پر چلے۔انسانیت کا اصول یہ ہے کہ انسان سماج اور معاشرے میں عدل و انصاف اور مساوی حقوق کی آبیاری کرے سماجی اور معاشرتی مسائل اور مشکلات کو حل کرنے میں پیش پیش رہے۔ایک دوسرے کی دکھ رد اور غم ومصیبت کو بانٹیں ،بے بس اور مجبور انسانوں کو مدد بہم پہنچائیںظلم وجبر اور استبداد کے خلاف آواز اٹھائیں اگر کوئی انسان خود غرضی اور مفا...