“اردو ناول کا فن اور آغاز و ارتقا ” پر پروفیسر محمد ریاض احمد صدر شعبہ اردو جموں یونیورسٹی کا بلیغ خطبہ
وی ایل/نیوزڈیسک/مورخہ 9 جون 2022 کو یونیورسٹی آف لداخ کرگل کیمپس کے شعبہ اردو کی طرف سے شعبے کی تاریخ کے پہلے آن لائن توسیعی خطبےکا اہتمام کیا گیا۔
جموں یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسرمحمد ریاض احمد نے “اردو ناول کا فن اور آغاز و ارتقاء “کے عنوان سے ایک بلیغ و بسیط مفصل اور معلومات افزا خطبہ پیش کیا ۔جس میں موصوف نے اردو ناول پر مفصل بحث کرتے ہوئے ناول کے تمام تر نکات زیر بحث لا...