شان رسالت میں گستاخی پر امام خمینی میموریل ٹرسٹ کا مذمتی بیان

وی ایل نیوز ڈیسک//31 مئی//شان پیغمبر آخر زمان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گستاخی ،زوجہ رسول اور واقعہ معراج کے تعلق سے بی جے پی کی خاتون ترجمان نوپور شرما کے حالیہ بدزبانی کے خلاف یوٹی لداخ کے مسلمانوں میں سخت غم وغصہ ہے ۔

امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل خطہ لداخ کے مسلمانوں کی جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے اس گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کرتی ہے ۔نبی کریم کے خلا ف ایسے نازیبا تبصرے کوئی بھی مسلمان ہر گز برداشت نہیں کرسکتاہے ۔جس طرح سے نوپور شرما نے کھلم کھلا شان رسالت میں گستاخی کا ارتکاب کیا ہے اور نعوذباللہ انکے پاک سیرت اور واقعہ معراج کے تعلق سے انتہائی دل آزاراور گستاخانہ جملے اداکئے ہیں جس سے تمام مسلمانوں کا دل مجروغ ہواہے۔

ٹائمس ناﺅ نامی ٹی وی چینل پر جان بوجھ کر اینکر اس طرح کے سوالات اٹھاتے ہیں جس سے ملک میں نفرت بڑھے،بھائی چارہ اور قومی یکجہتی ختم ہو جبکہ ہندوستان جمہوری ملک ہے اس دیش میں ہر مذہب ومسلک کے ماننے والوں کو اپنے مذہبی تشخص کے ساتھ رہنے کا آئینی وجمہوری حق حاصل ہے مگر اس کے باوجود پچھلے کئی سالوں سے صرف اسلام ،مسلمان قرآن ،پیغمبر اسلام اور صحابہ کرام ،مسجد ،اذان اور حجاب کو نشانہ بناکر ملک کے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی جارہی ہے ان کے خلاف آج تک حکومت نے کوئی اقدام نہیں اٹھایا ہے ۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

اس کے باوجود مسلمانوں نے زبردست صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لئے ہمہ وقت حکومت کو آگاہ کرتے رہے ہیں ۔آئین اور عدلیہ پر بھروسہ کرتے ہوئے ہمیں حکام سے امید ہے کہ و ہ ایسی موذی اور نفرت کے سوداگروں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالے ۔ای

سے بیانات جان بوجھ کر مذہبی تشدد کو بھڑکانے کے لئے دئے جاتے ہیں ۔نو پورشرما اور ان جیسے لوگ برسو سے ملک کے پر امن ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کرتے رہے ہیں لیکن کبھی ان کے خلا ف قانونی کاروائی نہیں کی گئی۔
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ان لوگوں کے خلاف جلد از جلد اور سخت سے سخت قانونی چارہ جوئی کرکے سدباب کیا جائے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>