کرگل میں برف باری میں کمی سے، پانی کی قلت کے خدشے پر نمازِ استسقا ادا

ایس ایچ رضوی/3فروری/کرگل ضلع میں جنوری اور فروری کے مہینوں میں ماضی میں اچھی خاصی برفباری ہوا کرتی تھی، تاہم گزشتہ چند برسوں سے برفباری میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس کے نتیجے میں کئی دیہات شدید پانی کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔

سردیوں میں برفباری نہ ہونے اور خشک سالی جیسی صورتِ حال پیدا ہونے کے بعد، کرگل کی معروف سماجی و مذہبی تنظیم امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے کربہ تھنگ، کرگل میں نمازِ استسقا کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔

خشک سالی کی شدت اور پانی کی ممکنہ قلت کے سبب عوام میں بے چینی اور مایوسی پائی جا رہی ہے۔ اگر جلد برفباری نہ ہوئی تو کئی دیہات میں کھیت کھلیان، درخت اور پودے بھی سوکھنے کا خدشہ ہے۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ان کی واحد امید خداوندِ عالم سے وابستہ ہے، اسی لیے ضلع کے دور دراز علاقوں سے لوگ نمازِ استسقا میں شرکت کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نمازِ استسقا ایک مخصوص نماز ہے، جو مسلمان خشک سالی یا برفباری کی کمی کے دوران اللہ تعالیٰ سے بارانِ رحمت طلب کرنے کے لیے ادا کرتے ہیں۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>