ایجسیز/وزیراعلیٰ خالدخورشید نے کہا ہے کہ ہم کسی جج کے خلاف سپریم کورٹ نہیں گئے ہیں ہرکوئی ہمارے لئے قابل احترام ہے ہم پراسس کی خلاف ورزی پرسپریم کورٹ گئے ہیں ججوں کی آخری سمری پرگلگت بلتستان کے ہرفرد کواعتراض ہے۔
انہوں نے بدھ کے روزقائدحزب اختلاف کی تقریر کے جواب میں ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تین ججوں کوکنفرم کرنے کی سمری بھجوادی تھی مگرسزادینے کے لئے کنفرم کرنے کی بجائے ایک سال کی توسیع دی گئی یہ بتانے کے لئے کہ وفاق میں ہماری حکومت ہے اورپاورفل ہیں ہم سپریم کورٹ میں اس لئے گئ...