أئی کے ایم ٹی کرگل اور اسلامیہ سکول کے زعماکادورہ دراس

أگ سے متاثرہ مسجدکے مسئولین سے کی ملاقات

وی او ایل/امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل اورجمعیت العلماء اثناعشریہ کرگل کے زعماء نے  سرحدی سب ڈیویژن دراس کا دورہ کرکے اگ سے متاثر  مسجدکاجائزہ لیا اورمسجدکے مسئولین سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق  امام خمینی  میموریل  ٹرسٹ کرگل کے وائس چیئرمن  شیخ بشیرشاکرکے قیادت میں ایک ٹیم نے  وائس چیئرمین بسیج روحانیون شیخ محمدحسین رجائی۔امام جماعت شیخ خادم صادقی اورسیدعلی شہبازی کے ہمراہ  دراس سب ڈیویژن ہیڈکوارٹرکادورہ کیا جہاں گذشتہ رات اگ کے نتیجے مسجدحنف...

Read More

وزیراعلیٰ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک چلانے کا کویی منصوبہ نہیں۔.راجہ ذکریا

ایجنسیز/ سکردو:سینئر وزیر راجہ ذکریا خان مقپون نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ خالد خورشید کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک پہلے کبھی لانے کا سوچا ہے اور نہ ہی آئندہ سوچیں گے تاہم سپیکر کی حد تک عدم اعتماد کی تحریک کی باتیں چل رہی ہیں۔ وزیراعلیٰ سیاست کے نئے کھلاڑی ہیں اس لئے وہ معاملات کو سمجھ نہیں رہے ہیں۔

وہ زیادہ تر سازشی لوگوں کی باتوں میں آجاتے ہیں چغلی خوروں سے دور رہیں تو خالد خورشید خان بہترین ایڈمنسٹریٹر ثابت ہونگے پارٹی کے اندر سے ایک ٹولہ وزیراعلیٰ اور وزراء کو لڑانے کیلئے سرگرم ہے یہ ٹولہ مح...

Read More

لداخی عوام کا سراپا احتجاج: چارنکاتی مطالبات کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھنے کا کیا اعلان

2 نومبر//نیوزڈیسک// کرگل ڈیموکریٹک الانس  اور ایپکس باڑی لیہ کے کال پر خطہ لداخ کے دونوں اضلاع میں بدھوار کوچارنکاتی مطالبات کو لیکراحتجاجی جلوس نکالے گئے۔

ان جلوسوں میں مذہبی سیاسی اور طلباء تنظیموں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی کا مقصد لداخ کوریاست کادرجہ، لداخ کو 6th شیڈول، دونوں ضلع کےلئے الگ الگ پارلیمانی نشستیں، راجیہ سبھا میں سیٹ اور بے روزگاری کے مسائل کو حل کرناہے۔

تفصیلات کے مطابق لیہ ضلع ہیڈکوارٹر پر جلوس میں  مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے ...

Read More

شگر ،چھومک پل تالمسہ روڈ کی تعمیر میں تاخیر کیخلاف مظاہرہ

ایجنسیز/چھومک پل تا لمسہ روڈ کی تعمیر میں تاخیر سول سوسائٹی، انجمن تاجران اور غازیان شگر کا زیرو پوائنٹ پر احتجاج سڑک مکمل طور پر بلاک ہوگئے۔

روڈ بندش کی وجہ سے سڑک کے دونوں اطراف گاڑیاں کئی گھنٹے پھنس گئیں۔ شگر کے عوام نے لمسہ روڈ منصوبے میں ہونے والے کرپشن اور غیر معیاری کام پر عدم توجہ پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

روڈ بندش کے خبر پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں اگئی اسسٹنٹ کمشنر شگر حمزہ مراد مظاہرین سے مذاکرات کے لئے پہنچ گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر شگر حمزہ مراد نے کہا ک...

Read More

کل نماز ظہرین کے بعد احتجاج کا اعلان: کرگل ڈیموکریٹک الائنس کا پریس کانفرنس

کرگل 1نومبر/کرگل ڈیموکریٹک الائنس نے آج ہای لینڈ ہوٹل کرگل میں ایک پریس کانفرنس کی جس میں کے ڈی اے کے سبھی اراکین نے شرکت کی۔

اس دوران کے ڈی اے کے کو چیرمین اصغر علی کربلائی اورقمرعلی آخوند نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے کہا کہ کل بعد نماز ظہرین کرگل شہر میں احتجاجی جلوس برآمد کیا جائے گا ۔

جلوس اسلامیہ سکول َاورجامع مسجد سے نکالا جائے گا جو بعد میں ایک ہوکر جلوس کی شکل میں کرگل شہر کے لال چوک میں جمع ہو گا۔ جس دوران مقررین لداخ کے اہم مسائل پر خطاب کریں گے۔

اسی طرح لیہ میں بھی اپیکس...

Read More

غزل

ویسے تو سارا شہر تھا ان وادیوں کے بیچ
میرا وجود چھپ گیا پرچھایوں کے بیچ

مال و متاع و خون جگر سب تو دے دیا
پھر بھی ہمارا نام رہا باغیوں کے بیچ

ہم کو بتا رہے ہو نزاکت گلوں کی تم
عرصہ گزار آے ہیں رعنایوں کے بیچ

ساری تھکن فشار زہن باپ کی گئی
جیسے ہی گھر میں آیا ہے کلکاریوں کے بیچ

تنہایوں میں لوگ پھسل جاتے ہیں مگر
ملتی ہے راہ راست بھی تنہایوں کے بیچ

وہ جوش و ولولہ و وقار و شعار سب
کیا کھو دیا ہے تم نے انگڑایوں کے بیچ

غیروں سے انس و حسن سلوکی کے درمیان
اپنے بچھڑ چکے تھے مہربانیوں کے بیچ...

Read More

قائد اتحادحجةالاسلام والمسلمین الحاج مولانا محمد عباس انصاری کے چہارم میں دسیوں ہزار شیعہ وسنی عقیدت مندوں کی شرکت

ملک وبیرون ممالک کے معروف سیاسی ،سماجی مذہبی شخصیات نے کیا خراج عقیدت پیش،مرحوم کو تاریخ ساز شخصیت قرار دیا

 ایران کے ثقافتی مشیراور رہبر انقلاب کے نمائندے آقای سید علی زادہ موسوی نے مولانا مسرور عباس انصاری کی دستار بندی کی

مجتبیٰ علی؍؍ سرینگر برصغیر کے جید عالم دین ،مفکر ملت،ممتاز قلمکار،مصنف ،مدبر،شعلہ بیان مقرر ،خطیب اہلبیتؑ،داعی اخوت،قائد اتحاد حجةالاسلام والمسلمین الحاج مولانا محمد عباس انصاری کا چہارم نہایت ہی عقیدت اور جوش وجذبہ کے ساتھ منایا گیا جس میں جموں وکشمیر کے علاوہ ملک...

Read More

سرسید احمد خان کا خواب تاحال شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا ۔پروفیسر انور عالم پاشا

وی ایل ڈسک// شعبہ اردو کرگل کیمپس یونیورسٹی آف لداخ کی جانب سے “جشن یوم سر سید” تقریب کا اہتمام۔ “سرسید تحریک اور آج کا عصری منظر نامہ”پر جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے معروف سینئر استاد پروفیسر انور پاشا کا آن لائن توسیعی خطبہ۔

آج مورخہ 25 اکتوبر ٢٠٢٢ شعبہ اردو کرگل کیمپس کی جانب سے “جشن یوم سرسید “تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پروفیسر انور پاشا نے آن لائن توسیعی خطبہ پیش کیا ۔

اس پروقار تقریب کے آغاز میں محترمہ کنیز فاطمہ (ریکٹر کرگل کیمپس) نے پروفیسر انور پاشا کے ہمراہ اس تقریب کے تما...

Read More

نگران کونسل آی کے ایم ٹی نے زینبیہ کے مجلس عاملہ کے انتخابات کاکیااعلان

وی ایل نیوز ڈیسک// 11اکتوبر//
چیرمین نگران کونسل امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل نے زینبیہ وومن ویلفیئر سوسائٹی کرگل کے مجلس عاملہ کی انتخابات کے سلسلے میں امید واروں کی فہرست جاری کی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری، چیف آرگنائزر اور کیشیئر کے عہدوں کے لیے 15 اکتوبر کو زینبیہ ہال حیدری محلہ میں انتخاب ہوگا۔

نگران کونسل کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق مختلف نشستوں کے لیے  امیدواروں کی فہرست یوں ہیں۔ صدر کے لئےحاجیہ بانو ناصری، حاجیہ طاہرہ ذاکری، اور حاجی...

Read More

اولڈنگ کھرمنگ میں غیر ضروری رسم ورواج کا خاتمہ

شادیوںکے تقریبات میں دو سے زیادہ سالن کی قسمیں استعمال کرنے پر پابندی علامہ شیخ جعفر علی دانش

7اکتوبر//وی ایل نیوزڈیسک//
بلتستان کے کھرمنگ ضلع کے اولڈینگ علاقہ میں شادی بیاہ کے تقریبات میں غیر ضروری رسومات پر مکمل پابندی عائد کردی ہے ۔اس تناظر میں آج اولڈینگ کھرمنگ میں جمعہ خطبہ کے دوران علامہ شیخ علی دانش نے نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے اس معاہدہ نامہ پر عمل درآمد کرنے پر زوردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلتستان کے کھرمنگ ضلع کے اولڈینگ علاقہ میں جمعہ خطبہ کے دوران شیخ جعفر علی دانش نے شادی بی...

Read More