در نوائے زندگی سوز از حسینؑ
اہلِ حق حریت آموز از حسینؑ
(اقبالؒ)
انسانی تاریخ میںان گنت تحریکوں نے جنم لیا بہت سے انقلابات رونما ہوئے۔ لیکن کسی ایک تحریک اور انقلاب کو عاشورہ جتنی دائمی اور لافانی حیثیت حاصل نہیں ہوئی۔تاریخ کا یہ پہلا انقلاب ہے جس میں تلوار پر خون فاتح ہوا،اور لاکھوں یزیدی افواج کے مقابلے میں حزب اللہِ کربلا کے 72جوانوں نےایسا عظیم کارنامہ انجام دیا جس کی تاریخ نہ ابتدائے آفرینش سے ملی نہ فنائے دنیا تک مل سکتی ہے۔ چودہ سوسال گزر جانے کے باوجود بھی کربلائی انقلاب ایساتروتازہ ...