اسلامی جمہوری ایران کے مجلس خبرگان رہبری کے رکن اور تہران کے امام جمعہ آیت اللہ محمد امامی کاشانی نے دار فانی کو وداع کہہ دیا ۔ جس سےایران سمیت عالم تشیع میں شدید غم کی لہردوڑ گئی ہے۔ اعلیٰ شیعہ رہنما آیت اللہ محمد امامی کاشانی اسلامی جمہوری ایران کے اعلیٰ ترین عالموں میں سے ایک ہیں، آپ 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اطلاعات کے مطابق آیت اللہ کاشانی کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہفتہ کے روز ہوا۔ ان کے انتقال پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور صدر ایرا...
urdu
پارلیمانی انتخابات سے قبل مرکزی سرکار لداخ میں دونئے اضلاع اورچنددیگرانتظامی اکائیوں سے متعلق اعلانات متوقع
وی ایل میوز، 10 جنوری: ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر لداخ بی ڈی مشرا نے كل نئی دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ان قیاس آرائیوں کے درمیان ملاقات کی کہ ایم ایچ اے -اپیکس باڈی لیہ اورکرگل ڈیموکریٹک الائنس کے ساتھ بات چیت کا ایک اور دور شروع کرے گا۔ اور مرکزی حکومت لوک سبھا انتخابات سے قبل دو اضلاع اور چند دیگر .انتظامی اکائیوں سمیت یونین ٹیریٹری سے متعلق کچھ اہم اعلانات کرسکتی ہے
ایم ایچ اے کے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرا نےكلمرکزی وزیر داخلہ سے ملاقات کی۔ میٹنگ میں کیا ہوا اس ک...
امام خمینی میموریل ٹرسٹ کا آٹھواں جنرل الیکشن کا اعلان،امید واروں کی لسٹ جاری
پہلے مرحلے میں براہ راست الیکشن کے تحت6عہدیدارن کا انتخاب13دسمبر کو عمل میں لائی جائے گی
وی ایل نیوزسروس// نگراں کونسل آئی کے ایم ٹی نے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کا آٹھواں جنرل الیکشن کا اعلان کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق آئی کے ایم ٹی کے نئے دستورالعمل یکم دسمبر سے لاگو ہونے کے بعد ممبر شپ مہم چلاکر ضلع بھر میں ممبررجسٹر کرنے کا عمل ختم ہونے پر نگران کونسل آئی کے ایم ٹی جو ادارے کا الیکشن اتھارٹی بھی ہے نے نوٹفکیشن مورخہ 7 دسمبر کے تحت مجلس عاملہ کے چھ عہدیداروں کے لئے الیکشن کا اعلان کیا ہے ۔...
ہمارا پہلااور آخری مطالبہ گلگت بلتستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہے.کاظم میثم
ایجنسیز/گلگت بلتستان: اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن نے بائیکاٹ کردیا۔ اجلاس بائیکاٹ کے بعد اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے ممبر اسمبلی نواز خان ناجی کے ہمراہ اپوزیشن چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پہلااور آخری مطالبہ گلگت بلتستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔
ہمارا مطالبہ ہے کہ دہشت گردوں کو سزائیں دی جائے اور ان کی ذیلی تنظیموں کو ختم کردیا جائے ۔اب ہم کسی چکرمیں نہیں آئیں گے ۔ہم گلگت بلتستان کے عوام کو جوابدہ ہیں ہمیں بتایا جائے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے کیا اقدامات اٹھائے گئے ہ...
یکم جنوری سے سگریٹ، نسوار کی فروخت کےلئے لائسنس لازمی
گلگت/ایجنسیز/نارکوٹکس کنٹرول اور سماجی تنظیم سیڈو کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں روزانہ 1 کروڑ 35 لاکھ کا تمباکو استعمال ہوتا ہے جس کا سالانہ تخمینہ پونے پانچ ارب سے بھی زیادہ بنتا ہے۔ جس سے تمباکو کی ابھرتی ہوئی مصنوعات کے استعمال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
گلگت بلتستان تمباکو ایکٹ 2020کے تحت یکم جنوری 2024سے لائسنس کے بغیر سگریٹ اور نسوار فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
نارکوٹکس کنٹرول و ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے انسپکٹر عدنان غ...
جعفریہ کونسل جموں و کشمیر کے اہتمام سے سرینگر میں اجتماعی شادیوں کے پروگرام کا انعقاد
40 جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ،عوامی حلقوں نے کیا مسرت کا اظہار
سرینگر//وادی میں جہیز کے بڑھتے ہوئے ناسور کا توڑ کرنے کے لئے جعفری کونسل کشمیر اور کلثوم ایجوکیشنل ٹرسٹ گجرات کے اشتراک سے امر سنگھ کلب سرینگر میں اجتماعی شادیوں کی تقریب منعقد ہوئی۔
جس میں وادی کے تمام طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے 40 یتیم اور مستحق جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ۔تقریب میں دولہے اور دلہنوں کے علاوہ ان کے رشتہ داروں ، سماج کے دیگر ذی شعور طبقوں اور علمائے کرام نے شرکت کی۔
اس موقع پر علمائے کرام او...
غزل
یوں ہی کسی یاد میں میرا دل کباب ہے
آنسو نہیں ان آنکھوں میں پیار کا شراب ہے
چھاؤں میں تیری زلف کی ایسا شباب ہے
جیسے دریاۓ سورو میں اٹھتا حباب ہے
تم کو ذرا اثر نہیں اے آسماں جناب
روتا ہے بے کسی پہ میری کہ آفتاب ہے
اک آن کے لۓ تیرا جلوہ دکھا ہمیں
کیوں اے صنم سدا تیرے رخ پر نقاب ہے
اوروں کو تو نے اپنے حرم میں بلا لیا
میرے نصیب میں کیوں تیرے گھر کا طواف ہے
کانٹے بچھاؤ اور میری راہ میں اے رقیب
میرے لۓ ہر ایک کانٹا گلاب ہے
دہشت ہے ,غم ہے ,ظلم ہے اور ...
حکومت معاشی بحران پر اسلام آباد لانگ مارچ کرے، اپوزیشن لیڈر
ایجنسیز/اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے کہاہے کہ مخلوط حکومت نے گلگت بلتستان کا دیوالیہ نکال لیا ہے۔ جس طرح وفاق میں 16 مہینے میں پاکستان کا جو حال ہوا آئندہ دوسالوں میں گلگت بلتستان کے ساتھ اس سے برا ہوگا۔
عوام اور سرکاری ملازمین اچھی خبر کو ترسیں گے وفاق کی چپقلش کے اثرات بھی گلگت بلتستان پہ پڑیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومتی پارٹیوں کے درمیان وفاق میں ٹھن گئی ہے اور گلگت بلتستان میں بھی درون خانہ ملاقاتیں چل رہی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ حقوق جھولی میں گرنے والی...
گلگت بلتستان گرانٹ پر چل رہا ہے .حفیظ الرحمان
ایجنسیز/ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اسمبلی و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ جو بجٹ کا خسارہ پیش کیا جارہا ہے یہ مصنوعی خسارہ ہے اور ہم نے یہ مطالبہ رکھا تھا کہ حکومت اپنے اخراجات میں کمی لائے اور جو خسارہ ہے اسے پورا کرے.
گلگت بلتستان گرانٹ پر چل رہا ہے اور گلگت بلتستان کا جو بجٹ پیش کیا گیا اس کے تحت ان کو بجٹ ملا ہے۔ کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے حفیظ الرحمان نے کہا کہ ہمارے دور میں 35 ارب غیر ترقیاتی بجٹ تھا جس سے ہم نے بچت کرکے 5 انڈومنٹ فنڈز قائم کئے اس ...
پہاڑوں پر برفباری، سکردو کا درجہ حرارت منفی 1 درج
ایجنسیز/ گلگت بلتستان کے بالائی وسطی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔
جمعرات کو محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بارش کے بعد بالائی علاقوں سمیت راولپنڈی اسلام آباد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے گرم کپڑوں کی مانگ اور گرم پکوانوں کی سیل بھی بڑھ گئی ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔
ادھر گلگت کے علاقے سکردو اور بابوسر میں درجہ حرا...