غزل

یوں ہی کسی یاد میں میرا دل کباب ہے

آنسو نہیں ان آنکھوں میں پیار کا شراب ہے

چھاؤں میں تیری زلف کی ایسا شباب ہے

جیسے دریاۓ سورو میں اٹھتا حباب ہے

تم کو ذرا اثر نہیں اے آسماں جناب

روتا ہے بے کسی پہ میری کہ آفتاب ہے

اک آن کے لۓ تیرا جلوہ دکھا ہمیں

کیوں اے صنم سدا تیرے رخ پر نقاب ہے

اوروں کو تو نے اپنے حرم میں بلا لیا

میرے نصیب میں کیوں تیرے گھر کا طواف ہے

کانٹے بچھاؤ اور میری راہ میں اے رقیب

  میرے لۓ ہر ایک کانٹا گلاب ہے

دہشت ہے ,غم ہے ,ظلم ہے اور ...

Read More

حکومت معاشی بحران پر اسلام آباد لانگ مارچ کرے، اپوزیشن لیڈر

ایجنسیز/اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے کہاہے کہ مخلوط حکومت نے گلگت بلتستان کا دیوالیہ نکال لیا ہے۔ جس طرح وفاق میں 16 مہینے میں پاکستان کا جو حال ہوا آئندہ دوسالوں میں گلگت بلتستان کے ساتھ اس سے برا ہوگا۔

عوام اور سرکاری ملازمین اچھی خبر کو ترسیں گے وفاق کی چپقلش کے اثرات بھی گلگت بلتستان پہ پڑیں گے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومتی پارٹیوں کے درمیان وفاق میں ٹھن گئی ہے اور گلگت بلتستان میں بھی درون خانہ ملاقاتیں چل رہی ہیں ۔انھوں نے کہا کہ حقوق جھولی میں گرنے والی...

Read More

گلگت بلتستان گرانٹ پر چل رہا ہے .حفیظ الرحمان

   ایجنسیز/ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اسمبلی و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) حافظ حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ جو بجٹ کا خسارہ پیش کیا جارہا ہے یہ مصنوعی خسارہ ہے اور ہم نے یہ مطالبہ رکھا تھا کہ حکومت اپنے اخراجات میں کمی لائے اور جو خسارہ ہے اسے پورا کرے.

گلگت بلتستان گرانٹ پر چل رہا ہے اور گلگت بلتستان کا جو بجٹ پیش کیا گیا اس کے تحت ان کو بجٹ ملا ہے۔ کے پی این سے گفتگو کرتے ہوئے حفیظ الرحمان نے کہا کہ ہمارے دور میں 35 ارب غیر ترقیاتی بجٹ تھا جس سے ہم نے بچت کرکے 5 انڈومنٹ فنڈز قائم کئے اس ...

Read More

پہاڑوں پر برفباری، سکردو کا درجہ حرارت منفی 1 درج

ایجنسیز/ گلگت بلتستان کے بالائی وسطی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔

جمعرات کو محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق بارش کے بعد بالائی علاقوں سمیت راولپنڈی اسلام آباد میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے گرم کپڑوں کی مانگ اور گرم پکوانوں کی سیل بھی بڑھ گئی ہے، جبکہ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران محکمہ موسمیات نے مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

ادھر گلگت کے علاقے سکردو اور بابوسر میں درجہ حرا...

Read More

گلگت بلتستان – اسرائیلی بربریت کیخلاف اور فلسطینیوں سےاظاریکجہتی کیلئے ہڑتال

ایجنسیز/اسرائیلی بربریت کے خلاف انجمن تاجران کی جانب سے سکردو میں ہڑتال کی گئی اور انجمن امامیہ بلتستان کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بلتستان کے مختلف حصوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔

سکردو میں ریلی جامع مسجد سکردو سے نماز جمعہ کے بعد برآمد ہوئی جو یاد گار چوک پر پہنچ کر جلسے میں تبدیل ہوگئی۔ ریلی کے شرکاءنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطینی مسلمان کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاءنے اسرائیلی بربریت کے خلاف شد...

Read More

آه قبله اول

مظلومیت کی اوج ہے اک کر بلا ہے یہ
یارب میرے دیار میں کیسی بلا ہے یہ

دن رات یاں ہے عصمت ناموس تارتار
بچوں پہ تازیانوں کی برسات بار بار

دشمن کے ہاتھوں قدس کی حرمت ہے پائیال
ہم پہ گراں ہیں قید و سلاسل کے ماہ و سال

یوں تو بہت ہیں اے خدا دنیا میں کلمہ گو
ترکی سے تابخاک عرب دین حق کی لو

ہر سمت مسجدوں سے صدائے اذان ہے
شہروں میں مسلموں کی بڑی آن بان ہے

ہر شہر مسلموں کی ہے نعمت سے مالامال
اکل و شرب کا ان کو نہیں ہے کوئی ملال

سچ ہے صلواۃ و صوم کے پابند بھی ہیں وہ
قاری ہیں صوت و لحن میں سازند بھی ہیں وہ

Read More

غزیانگنوک

سنگینگی میک پو فیسے لتوس چوقچیک زیرے غزیانگنوک
سولہ زنزوس ستورے نگوین دوک سو ختے ملبیانگ نوک

زوسے غاصب کونی میزائلی زہریس توقسے
ہسا شاون ژھقسمہ گیورے فرونی امے فانگمیانگ نوک

لڈوروبا یونگسے ننگون ژھن فوتے فیستا جق ژم
زدیکپا ژام ژھیکسے خرو غاصبی بم کھا میانگنوک

سنینگا سنینگ ژھا میگا میکچھو کتو یودنا زیرچھیک
سغیس لبیک یا غزہ نی لچے یودنا کھیانگ نوک

قدس صیہونی لغیانگ نا فوتے کھیونگما ژھن نگین
رپاہو حماسی رماغیس ستروق کھورے یود لقپیانگ نوک

نگی نگوچن سید حسن نصر اللہ حزب اللہ
کھونگی ...

Read More

نتن یاہو

ہُوا ہے اب الٰہی فوج۔ بے قابو نتن یاہو
قسم اللہ کی نہ اب بچے گا تُو نتن یاہو

تُو کب تک گود میں امریکہ کے چھپ جاؤ گے ظالم
قریباً اُس کے بھی توڑیں گے ہم بازو نتن یاہو

کسی پر بس چلے تیرا تو تُو مغرور مت ہونا
خدائی فوج پر چلتا نہیں جادُو نتن یاہو

تم اپنے اسلحوں پر ناز کرتے پھر رہے ہو نا!
تمہارا ناک رگڑیں گے ہم ہی ہر سُو نتن یاہو

تمہاری ضد نے جب چھینی ہے سانس معصوم کلیوں کی
تیرے کردار پہ اب ہو رہا تُھو تُھو نتن یاہو

حماس،القدس،حذب اللہ، میرا رہبر ہے جب زندہٰ
تُو اُن کے سامنے کیا ہے؟ بس ا...

Read More

غیر قانونی بجلی کنکشنز پر گرفتاریوں کا حکم

ایجنسیز/گلگت بلتستان// صوبائی وزیر داخلہ شمس الحق لون نے گلگت بلتستان میں بجلی کے غیر قانونی کنکشنز اور بجلی بلوں کی عدم ادائیگی کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں واضح کیا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف قانونی کاروای شروع ہوچکا ہے۔

گلگت بلتستان میں جو بھی صارف بجلی کا بل ادا نہیں کرے گا ان سب کے خلاف قانونی کاروای کریں گے۔40 کے قریب بجلی چوروں اور غیر قانونی کنکشنز میں ملوث عناصر کے خلاف مختلف تھانوں میں درخواستیں دی جاچکی ہیں ۔ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہ...

Read More

مسئلہ فلسطین اورہل کونسل انتخابات پر چیر مین آئی کے ایم ٹی کا خطاب

وی ایل نیوزسروس//حجتہ الاسلام والمسلین شیخ محمد صادق رجائی امام جمعہ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل نے جمعہ کے خطبے میں حالات حاضرہ پر روشنی ڈالتے ہوئے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے بھر پور مذمت کی اور مسلمانان کرگل کی غزا کے نہتے عوام کے ساتھ ہمبستگی کااظہارکیا۔

انہوں نے حالیہ مقامی ہل کونسل انتخابات کو پر امن طور انجام دینے پر اطمنان کا اظہار کیا البتہ انہوں نے آئین ہند میں شہریوں کو دئے ہوئے حق رائے دہی کو ذمہ داری اوردیانت داری سے استعمال کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے بتایا کہ ووٹ کی خری...

Read More