ایران: ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران کے پاس کافی مقدار میں افزودہ یورینیم موجود ہے جس کی وجہ سے اس مسئلے کی طرف آئی اے ای اے کی توجہ بھی مبذول ہے کیونکہ کسی بھی ایسے ملک کے پاس اتنی مقدار میں افزودہ یورینیم موجود نہیں ہے جو ایٹمی ہتھیار نہیں رکھتا۔
انھوں نے کہا کہ ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کا عمل نہایت پیچیدہ ہوتا ہے جس کے لئے مزید اقدامات کی بھی ضرورت ہوتی ہے اور شمالی کوریا کی مانند جو ممالک ایٹمی ہتھیاروں کے درپے ہیں و...