کرگل 4مئی//شہادت مولائے متقیان امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ سلام اور شبہائے قدرکے مناسبت پر ضلع بھر میں مجلس عزا اور شبہائے قدر کااہتمام کیاگیا۔
ضلع ہیڈ کواٹر پر سب سے بڑی تقریب حسب دستور امام خمینی میموریل ٹرسٹ اور مدرسہ اثناعشریہ کے اہتمام الگ الگ مقامات پر مجلس عزا اور اسکے بعد رات بھر شب قدر منایا گیا۔
کوروناوائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر محکمہ صحت کے ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے اہتمام سے حسینی پارک میں شب قدر کے اعمال انجام دئے جہاں علماء وذاکرین نے شب الق...
urdu
نوجوانوں کو اکسانے والوں کے خلاف کاروای ہوگی۔ وزیر اطلاعات جی بی
ایجنشیز/٣ مئی /صوبائی وزیر اطلاعات فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے وادی شہداء غذر کو کبھی نظر انداز نہیں کیا،جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی خصوصی کاوشوں سے گلگت بلتستان جامع ترقیاتی پلان میں شامل سب سے بڑے منصوبے گلگت، شندور روڈ کا PCـ1 سی ڈی ڈبلیو پی/ایکنک کے آنے والے اجلاس میں منظوری کے لئے پیش ہورہا ہے۔
جس کا وفاقی وزارت مواصلات نے مراسلہ بھی جاری کردیا ۔ اسی طرح19 کروڑ لاگت کا ضلع غذر کے DHQ ہسپتال کا ریوائزڈ پی سی ون کی سمری کی بھی وزیر اعلی خالد ...
مینہ مرگ میں سکرینگ ٹیسٹ کے دوران مسافر وں کو گھنٹوں کرنا پڑا انتظار
کرگل/28اپریل/ سرینگرسے کرگل آرہے سنکڑوں مسافراور مال بردارگاڑیوں کومینہ مرگ کے مقام پر کوویڈ 19 سکریننگ کرنے کے لئے 2گھنٹے انتظارکرناپڑ تاہے۔
ان باتوں کااظہار آج سرینگرسے کرگل ارہے مسافروں نے ہمارے نمایندے سے بات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مینہ مرگ میں معقول سکریننگ پوائنٹ دستیاب نہ رکھنے کی وجہ سے مینہ مرگ سے 2کلومیٹر قبل گاڑیوں کی لمبی قطار بن گئی ہے۔
مسافروں نے بتایا کہ اگر یہی سلسلہ رہاتو سکریننگ رات کو بھی ختم نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید بتایا کہ سکریننگ میں تاخیر کی وجہ سے عمررسیدہ اور بچے...
سونہ مرگ میں سنکڑوں مال بردار گاڑیاں چاردنوں سے لداخ جانے کے انتظار میں
کرگل 27اپریل//سونہ مرگ سے ملی اطلاع کے مطابق سونہ مرگ میں سبزیوں سے لدے چارسو سے پانچ سو کے قریب ٹاٹا موبائیل گاڑیاں گذشتہ چار روز سے کرگل جانے کے انتظار میں ہےں ۔
ایک گاڑی ڈرائیور نے وائس آف لداخ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ انکو گذشتہ چار دنوں سے سونہ مرگ میں پولیس نے روک رکھا ہے، وجہ پوچھے جانے پر بتایا کہ گاڑیوں کے وزن کرنے کے بعد روانہ ہونے کی اجازت ہوگی۔گاڑیوں کو سونہ مرگ روکے جانے کے بارے میں جب ہم نے ایڈیشنل ایس پی ریگزن سنڈوپ سے استفسار کرنے پر آفیسر موصوف نے بتایا کہ آج ٹریفک کی بار...
ایس او پیز کے معاملے پر انجمن تاجران جی بی اور انتظامیہ آمنے سامنے
ایجنسیز/27اپریل/ گلگت بلتستان میں ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے معاملے پر کلمہ چوک کشروٹ میں انجمن تاجران اور انتظامیہ آمنے سامنے آگئے اور تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا.
تاجروں نے کہاکہ صرف تاجروں کے لیئے کرونا ہے رمضان المبارک میں غریبوں کو تنگ کرنیکا سلسلہ بند کیا جائے.
پیر کے روز شام 6 بجے قریب انتظامیہ سیکورٹی اداروں کی مشترکہ ٹیموں نے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کلمہ چوک کشروٹ میں دکانیں بند کرانیکی کوشش کی تو اسی دوران بعض تاجر مشتعل ہو گئے اور تکرار شروع کی۔
پولیس اہلکار کی جان...
سدپارہ ڈیم خشک ہونے کا خطرہ، دن کو پانی سپلائی بند
ایجنسیز/٢٤ اپریل/انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت نااہلی اور لاپرواہی کے باعث سدپارہ ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک کم ہوگئی ہے اور ڈیم خشک ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیاہے۔ ممکنہ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے سکردو کے شہریوں کو دن کے اوقات میں پانی کی سپلائی بند کردی گئی ہے ۔
ڈیم سے شہریوں کو صبح دو گھنٹے اور شام تین گھنٹے پانی دیاجارہا ہے۔ بھرڈیم سے پانی کی سپلائی بند ہونے کی وجہ سے شہری شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث سکردو میں بجلی کے ساتھ ساتھ پانی کا بحران بھی سنگی...
گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات کی تیاریاں شروع
گایجنسیز/23اپریل/گگت بلتستان کونسل کے انتخابات کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ الیکشن کمشنرنے سیکرٹری قانون کو ایک لیٹر لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جی بی کونسل کے ممبران کی مدت18مئی کو ختم ہو رہی ہے اس لیے نئے ممبران کے چنائو کیلئے کس طرح کی ضروری ترامیم کرنا پڑیں گی
تفصیلات سے آگاہ کیا جائے۔
الیکشن کمشنر کے لیٹرکے بعد کونسل کے الیکشن کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، جی بی اسمبلی ممبران کونسل کے چھ ارکان کا انتخاب کرینگے۔ اس وقت کونسل میں پانچ ممبران ہیں جبکہ ایک ممبر سید افضل گزشتہ سال وفات پا ...
چیف کورٹ کانیٹکو ملازمین کیلئے ہارڈ ایریا الائونس کے بقایا جات ادا کرنے کا حکم
ایجنسیز/٠٢ اپریل /چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو گلگت بلتستان کو 21جون 2021 تک نیٹکو کے ملازمین کو 50فیصد ہارڑ الاؤنس کے بقاجات کی ادائیگی کو یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔
مزید عدالت نے پیر کے روز مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے دیوانی اور فوجداری پر مشتمل 22مقدمات پر فیصلہ سنا کر نمٹایا جبکہ 15مقدمات پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلے محفوظ سمیت 3مقدمات کو قابل سماعت قرار دی...
اشیائے خوردونوش کی قلت پرلوگوں میں سخت ناراضگی
وی ایل //19اپریل //ماہ مبارک رمضان میں اشیائے خوردونوش کی قلت سے کرگل ضلع کے عوام میں زبردست بے چینی پائی جارہی ہے ۔ کرگل بازار میں ان دنوں تازہ سبزی ،دودھ ،دہی،پنیر ،بٹر وغیرہ بلکل ناپید ہے اورجہاں بھی تازہ سبزی،دودھ،دہی یا پنیر وغیرہ فروخت کرتے ہوئے دیکھے لوگوں کی بیڑ جمع ہوجاتی ہے ۔
ماہ مبارک رمضان کے چلتے لوگوں کو کس قدر مشکلات کا سامنا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ آج کرگل بازار میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد ایک وین کے ارد گرد جمع ہوئے جس میں دودھ ،دہی اور پنیر فروخت...
سکردو، اعلان کے باوجود سحر وافطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ ،عوام میں غم وغصہ
ایجنسیز/15اپریل /انتظامیہ سکردو میں رمضان المبارک کے دوران لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اپنے اعلان پر عمل درآمد نہ کراسکی جس کی وجہ سے عوام میں شدید غم وغصہ پیدا ہوگیا ۔
کمشنر بلتستان ڈویڑن شجاع عالم اور ڈپٹی کمشنر سکردو حافظ کریم داد چغتائی نے رمضان المبارک سے ایک روز قبل پریس کلب سکردو کی نئی کابینہ کے ارکان اور گورننگ باڈی کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیاتھاکہ پورے سکردو میں روزہ داروں کو سحر اور افطار کے اوقات میں ڈیزل جنریٹر چلاکر بجلی فراہم کی جائیگی۔
شیڈول کے مطابق شام چھ بجے سے رات دس بجے...