سی ای سی کرگل، ڈاکٹر جعفر آخوند، کا ڈائریکٹرز کی بایومیٹرک حاضری کے فیصلے کا خیر مقدم


کرگل: چیف ایگزیکٹیو کونسلر (سی ای سی) کرگل، ڈاکٹر جعفر آخوند، نے لیفٹیننٹ گورنر (ایل جی) لداخ، ڈاکٹر بی ڈی مشرا، کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس کے تحت ڈائریکٹرز کو اپنی متعین شدہ جگہ پر رہ کر بایومیٹرک حاضری کو یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے سرکاری ملازمین کو اپنی ذمہ داریوں سے پہلو تہی برتنے کا موقع نہیں ملے گا اور وہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے انجام دیں گے۔

تاہم، ڈاکٹر جعفر نے وضاحت کی کہ ڈائریکٹرز کو لداخ کے اندر دورے کرنے یا اجلاسوں میں شرکت سے منع نہیں کیا گیا ہے۔ البتہ ان...

Read More

ہل کونسل کے اختیارات محدودکرنے اورنظرانداز کرنے کااپوزیشن اور حکمران جماعت کااعتراف


لیہ/ لداخ میں ہل کونسلوں کے اختیارات کم کرنے اور انہیں نظر انداز کرنے کا معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔ چیف ایگزیکٹو کونسلر (سی ای سی) لیہ کے اس اعتراف کے بعد کہ یوٹی انتظامیہ ہل کونسلوں کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے، اپوزیشن جماعت کانگریس کے کونسلروں نے بھی ایک پریس کانفرنس میں حکمران جماعت بی جے پی اور یوٹی انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

کانگریس کونسلروں کا کہنا ہے کہ لداخ میں نئے اضلاع کا اعلان عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ایک سیاسی چال کے سوا کچھ نہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ اگر حکومت واق...

Read More

لداخ میں موسمیاتی تبدیلی: ماحولیات اور عوام کے لیے سنگین خطرہ

لداخ، جو اپنی برف پوش وادیوں، دلکش پہاڑوں، اور شدید سردیوں کے لیے جانا جاتا تھا، اب موسمیاتی تبدیلیوں کے شدید اثرات کا سامنا کر رہا ہے۔ ایک وقت تھا جب فروری کے مہینے میں کرگل شہر میں کم از کم ایک سے دو فیٹ برف پڑتی تھی، جبکہ دراس، سانکو، اور سورو جیسے بالائی علاقے چار فٹ سے بھی زیادہ برف میں ڈھکے رہتے تھے۔ مقامی لوگوں کے لیے برفباری ایک عام اور متوقع مظہر تھا۔ فروری اورمارچ میں”کھس ہرژیس” کہلانے والا برفباری کاسلسلہ ہر دوسرے ہفتے جاری رہتا تھا۔

مگر اب حالات بالکل بدل چکے ہیں۔ پچھلے چند سا...

Read More

کرگل میں انقلاب اسلامی کی 46ویں سالگرہ پر عظیم الشان تقریب

کرگل: انقلاب اسلامی ایران کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر امام خمینی میموریل ٹرسٹ (IKMT) کرگل کے زیرِ اہتمام ضلع ہیڈ کوارٹر میں ایک شاندار تقریب منعقد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، “یوم اللہ” کی مناسبت سے کرگل میں ایک عظیم الشان جلوس اور اجتماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں افراد نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ صبح 10:30 بجے مختلف علاقوں سے لوگ قافلوں کی شکل میں بس اسٹینڈ پر جمع ہوئے اور وہاں سے انقلابی ترانوں اور نعروں کے ساتھ شہر میں داخل ہوئے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے...

Read More

جامع مسجد کرگل میں حضرت شہزادہ قاسم (ع) کی ولادت اور دہہ فجر کی مناسبت سے عظیم الشان جشن کا انعقاد

کرگل، 6 فروری: بسیج امام کے زیر اہتمام جامع مسجد کرگل میں حضرت شہزادہ قاسم ابن حسن المجتبیٰ (ع) کی ولادت باسعادت اور دہہ فجر کی ششمین روز کی مناسبت سے ایک پُرجوش اور ولولہ انگیز جشن محفل منعقد ہوئی۔ اس روحانی و انقلابی محفل میں عاشقانِ انقلاب اسلامی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

محفل کی صدارت مولانا صادق بلاغی (امام جمعہ و الجماعت، IKMT برانچ دراس) نے کی، جبکہ مقررین میں محمد حسین آپاتی اور ماسٹر احمد (جنرل سیکریٹری بسیج امام) شامل تھے۔ نشستِ دوم میں بسیج گروہ ثروت نے جوش و خروش سے بھرپور انق...

Read More

مرچنٹ ایسوسی ایشن کرگل کا سانکو کا دورہ، دکانداروں کے مسائل سننے کی یقین دہانی


کرگل، 2025: نومنتخب مرچنٹ ایسوسی ایشن کرگل کے عہدیداروں نے آج ضلع کرگل کے سب سے گنجان آباد سب ڈویڑن سانکو کا دورہ کیا اور وہاں کے دکانداروں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے سانکو کے تاجروں کے مسائل، مشکلات اور درپیش چیلنجز کو بغور سنا اور انہیں یقین دلایا کہ مرچنٹ ایسوسی ایشن ہر وقت ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

سانکو کے دکانداروں نے مرچنٹ ایسوسی ایشن کرگل کے نئے صدر، چودھری محمد یاسین کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ نہ صرف ضلع ہیڈکوارٹر بلکہ سانکو سب ڈویڑن جیسے دیگ...

Read More

کرگل میں برف باری میں کمی سے، پانی کی قلت کے خدشے پر نمازِ استسقا ادا

ایس ایچ رضوی/3فروری/کرگل ضلع میں جنوری اور فروری کے مہینوں میں ماضی میں اچھی خاصی برفباری ہوا کرتی تھی، تاہم گزشتہ چند برسوں سے برفباری میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ اس کے نتیجے میں کئی دیہات شدید پانی کی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔

سردیوں میں برفباری نہ ہونے اور خشک سالی جیسی صورتِ حال پیدا ہونے کے بعد، کرگل کی معروف سماجی و مذہبی تنظیم امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے کربہ تھنگ، کرگل میں نمازِ استسقا کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔

خشک سالی ک...

Read More

ولادت پیغمبر اسلام و ہفتہ وحدت کی مناسبت پر کرگل میں محفل جشن کا انعقاد

وی ایل نیوزسروس//بارہ سے سترہ ربیع الاول دنیا بھر کے بیدار مسلمان ہفتہ وحدت المسلمین کے طور پر مناتے ہیں اس سنت کو فقیہ اھل بیت عالم مجاہد رہبر کبیر انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ نے قائم کیا تھا تا کہ دنیا بھر کے مسلمان نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی ولادت باسعادت کو جی کھول کر منائیں بھی اور اپنے کردار وعمل سے رسول اللہ کے پر امن مشن اسلام کی تصویر بھی پیش کریں اور مسلمان آپسی احترام وفرقہ وارانہ ھماھنگی کے ساتھ ہادی دیں محمد مصطفیٰ صلی کے بتائے ہوئے ا...

Read More

سوشل میڈیا عذاب بن چکا۔وزیراعلیٰ جی بی


   ایجنسیز/وزیراعلی حاجی گلبرخان نے کہاہے کہ بلتستان کے لوگ امن پسند، ملنسار ہیں یہاں کے ملازمین ایمانداری دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔ مگر دیامر اور دیگر اضلاع میں ایسا نہیں ہے سیاسی طالب علم کی حیثیت سے پورے گلگت بلتستان کو دیکھا ہے۔ لیکن بلتستان کا امن مثالی رہا ہے۔ اس علاقے کے لوگ ہر حوالے دوسرے اضلاع سے برتر ہیں۔

سکردو میں منعقدہ  کانفرنس بعنوان”پیغام انسانیت”سے خطاب کرتے ہوئے حاجی گلبرخان نے کہاکہ سوشل میڈیا ہمارے لئے عذاب بنا ہوا ہے۔ ہماری دعا ہے کہ سوشل میڈیا کے ش...

Read More

ممبران ایوان کی توقیر کے لئے متحد ہوجائیں۔ نذیر احمد

ایجنسیز/ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے تحریک استحقاق پر ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری بابووں کو بتایا جائے کہ وہ سیدھے ہوجائیں۔ ان کو معلوم نہیں کہ میرے پاس کتنے اختیارات ہیں۔کسی دن جب پکڑ میں اگۓ تو ان کو اندازہ ہوگا کہ میرے پاس کیا اختیارات ہیں۔

میں نہیں چاہتا کہ یہاں کا ماحول خراب ہو۔ اسمبلی سے پاس ہونے والے بل کو ایک سال تک کئی آفس نے دبا کے رکھ دے یہ ناقابل برداشت ہے۔ حکومت کو بتایا جائے کہ اس اسمبلی کا اتنا مذاق نہ بنایا جائے۔

نہوں نے کہا کہ جب ممبران اسمبل...

Read More