وی ایل //19اپریل //ماہ مبارک رمضان میں اشیائے خوردونوش کی قلت سے کرگل ضلع کے عوام میں زبردست بے چینی پائی جارہی ہے ۔ کرگل بازار میں ان دنوں تازہ سبزی ،دودھ ،دہی،پنیر ،بٹر وغیرہ بلکل ناپید ہے اورجہاں بھی تازہ سبزی،دودھ،دہی یا پنیر وغیرہ فروخت کرتے ہوئے دیکھے لوگوں کی بیڑ جمع ہوجاتی ہے ۔
ماہ مبارک رمضان کے چلتے لوگوں کو کس قدر مشکلات کا سامنا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ آج کرگل بازار میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد ایک وین کے ارد گرد جمع ہوئے جس میں دودھ ،دہی اور پنیر فروخت...