وی ایل نیوز ڈیسک//31 مئی//شان پیغمبر آخر زمان حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گستاخی ،زوجہ رسول اور واقعہ معراج کے تعلق سے بی جے پی کی خاتون ترجمان نوپور شرما کے حالیہ بدزبانی کے خلاف یوٹی لداخ کے مسلمانوں میں سخت غم وغصہ ہے ۔
امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل خطہ لداخ کے مسلمانوں کی جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے اس گستاخانہ بیان کی شدید مذمت کرتی ہے ۔نبی کریم کے خلا ف ایسے نازیبا تبصرے کوئی بھی مسلمان ہر گز برداشت نہیں کرسکتاہے ۔جس طرح سے نوپور شرما نے کھلم کھلا شان رسالت میں گستاخی ...