کرگل /وی ایل نیوز/اسلامی دنیا کے ساتھ ضلع کرگل میں بھی آج 13 رجب المرجب بمطابق 5 فروری 2023 ءکو مولود کعبہ امام المتقین امیر المومنین حضرت علیؑ علیہ الاسلام کی ولادت کے موقع پر جشن ولادت مذہبی جوش ولولہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔
اس سلسلےکی سب سے بڑی تقریب امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے اہتما م سے جامع مسجد کرگل میں منعقد ہوئی ۔ اس مناسبت سے امام خمینی ٹاور حسینی پارک سے ایک پر شکوہ جلوس میلادصبح.30 10بجے مدح و منقبت مولا امیر کی گونج میں جامع مسجد کی طرف روانہ ہوا۔
دوران جلوس...