دہلی/ 2 نومبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کی اتحادی پارٹی نے آسام کی پانچ اسمبلی سیٹوں کے ضمنی انتخابات میں تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جب کہ ہماچل پردیش میں کانگریس نے ایک لوک سبھا اور تین اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔
کانگریس نے راجستھان میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھریاواڑ اور ولبھ نگر دونوں اسمبلی سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔
مغربی بنگال میں حکمراں ترنمول کانگریس نے چاروں اسمبلی سیٹوں – دنہاٹا، گوسابہ کھردہ اور شانتی پور پر کامیابی حاصل...