کھری سلطان چو سپورٹس اسٹیڈیم میں سی ای سی نے ترنگا لہرایا
ایس ایچ رضوی//ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ ساتھ یوٹی لداخ کے کرگل ضلع میں 76ویں یوم آزادی کی تقریب نہایت ہی جوش وخروش اور جزبہ حب الوطنی کے ساتھ منائی گئی۔
سب سے بڑی تقریب کھری سلطان چو سپورٹس سٹیڈیم بیامہ تھنگ میں منعقد ہوئی جہاں لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل کے چیئر مین وچیف ایگزیکیٹو کاونسلر فیروزاحمد خان نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ پر سلامی لی۔
مارچ پاسٹ میں لداخ پولیس ،این سی سی ،مختلف سرکاری ونجی سکولوں کے چاق وچ...