کرگل– محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق، منگل کی رات سے جموں و کشمیر اور لداخ کے مختلف علاقوں میں درمیانی سے شدید برف باری جاری ہے، جس سے طویل خشک موسم کا اختتام ہوا اورکسانوں نے راحت کی سانس لی۔ جنوری اور فروری کا زیادہ تر وقت خشک گزرا، تاہم تازہ ویسٹرن ڈسٹربنس کے باعث علاقے میں سردی اور برف باری میں اضافہ ہوا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق، کرگل ضلع کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ رات سے برف باری ہو رہی ہے۔ دن کے 11 بجے تک ٹی ایس جی بلاک، سانکو، برسوعلمدار نالہ، ستقپہ امبہ اور سورو میں 6 سے ...