کارگل، 23 فروری 2025: امام خمینی میموریل ٹرسٹ، کرگل کے زیرِ اہتمام سید مقاومت، شہید سید حسن نصراللہ اور شہید سید ہاشم صفی الدین کے تشییع جنازے کی مناسبت سے ایک عظیم الشان جلوس برآمد ہوا، جس میں ہزاروں مومنین نے شرکت کی اور شہداء کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق، جلوس آج بعد از نمازِ ظہرین تقریباً دو بجے جامع مسجد کرگل سے برآمد ہوا، جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ عزادار نوحہ خوانی اور سینہ زنی کے ساتھ ساتھ حزب اللہ، حماس اور دیگر مزاحمتی تنظیموں کے حق میں نعرے بلند...