ایجنسیز//گلگت بلتستان کے وزیر اعلی خالد خورشید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی تعمیر وترقی کیلئے ڈھائی سو سے 3 سو ارب روپے کا خصوصی پیکیج مل رہا ہے۔ سی پیک کے تحت اکنامک زون قائم ہونے سے 25 ہزار لوگوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔
خلتی جھیل پر آئس ہاکی کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت عوامی تواقعات پر پورا اترے گی۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پہلے دن سے کام کررہے ہیں۔
گلگت بلتستان اور ہمارا ملک پاکستان میں وسائل م...