قتل حسینؑ اصل میں مرگ یزید ہے
اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد
(محمد علی جوہر)
امام عالی مقام حضرت امام حسینؑ کی زندگی انسانی معاشرے کےلئے ہر لحاظ سے نصیحت آموز اورنمونہ عمل ہیں۔ آپ کی زندگی کا انفرادی، سماجی، سیاسی، معاشی اور انتظامی پہلوؤں سے مطالعہ کرناہمارے معاشرے کے لیے بہت سودمند ہے۔ لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ اس عظیم الشان شخصیت کی سیرت کاہم نے اکثر انفرادی نقطہ نظر سے جائزہ لیا ۔محدود نظریہ اور کج فکری سے آپ کو پہچانا ۔ آپ کی حیات اقدس کے اصل پہلو کو عموماً ہم نےنظر انداز کر دیا ...