لداخی عوام کا سراپا احتجاج: چارنکاتی مطالبات کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھنے کا کیا اعلان

2 نومبر//نیوزڈیسک// کرگل ڈیموکریٹک الانس  اور ایپکس باڑی لیہ کے کال پر خطہ لداخ کے دونوں اضلاع میں بدھوار کوچارنکاتی مطالبات کو لیکراحتجاجی جلوس نکالے گئے۔

ان جلوسوں میں مذہبی سیاسی اور طلباء تنظیموں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ احتجاجی ریلی کا مقصد لداخ کوریاست کادرجہ، لداخ کو 6th شیڈول، دونوں ضلع کےلئے الگ الگ پارلیمانی نشستیں، راجیہ سبھا میں سیٹ اور بے روزگاری کے مسائل کو حل کرناہے۔

تفصیلات کے مطابق لیہ ضلع ہیڈکوارٹر پر جلوس میں  مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین نے بھی شرکت کی۔ جلوس میں شامل لوگ اپنے ہاتھوں میں پلےکارڈاور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لداخ کو سٹیٹ ھوڈ،6thشیڈول،الگ الگ ممبر پارلیمنٹ نشست اور راجیہ سبھا میں سیٹ کے علاوہ بے روزگاری کا مسئلہ درج تھے۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

جلوس میں شامل لوگ یوٹی اورمرکزی سرکار کے خلاف زبردست نعرے لگا رہے تھے۔جلوس لیہہ پولوگراؤنڈ میں پہنچ کر اپیکس باڈی کے ممبران نے لوگوں سے خطاب کیا۔

ادھر کر گل ضلع ہیڈ پر بعد از نماز ظہرین حسینی پارک سے احتجاجی ریلی برآمد کیا گیاجو مرکزی بازار سے گذرتے ہوے لال چوک پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس میں اسلامیہ سکول، امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل، اہلسنت والجماعت کرگل، صوفیہ نوربخشیہ سے وابستہ علماء اورمختلف سیاسی وسماجی اراکین و ممبران کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں عام لوگوں نے شرکت کی۔

جلوس میں شامل لوگ اپنے مطالبات کے حق میں اور یوٹی و مرکزی سرکار کے غلط پالیسیوں کے خلاف فلگ شگاف نعرے لگا رہے تھے۔

لال چوک کرگل میں جمع ہو کر مقررین نے لداخ کے اہم ترین مسائل پر گفتگو کیا اور چار اہم نکات کا پرزور طریقے سے مطالبہ کیا اور ان مطالبات کے پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

اسٹوڈنٹ تنظیم کے نمائندے مرتضیٰ علی نے بیروزگاری کے مسائل پر UT اور ضلع انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے یوٹی ایڈمنسٹریشن سے تعلیم یافتہ بے روز گارجوانوں کے مسائل پر خصوصی توجہ دیکرفوری طور پر مسائل کے حل کرنے کا مطالبہ کیا۔ 

اس کے ساتھ ساتھ مذہبی اداروں کے  نمائندوں نے بھی عوام سے خطاب کیا جن میں اہل سنت والجماعت کے نمائندے حاجی نبی وار،  صوفیہ نوربخشیہ کے نمائندے سید محمد شاہ، انجمن صاحب الزمان کے نمائندے سید عین الہدا ، امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے نمائندہ شیخ بشیر شاکر اور جمعیت علماء اثناء عشریہ کرگل کے نمائندہ سجاد حسین قابل ذکر ہیں۔

سیاسی تنظیموں کے نمائندوں میں این سی کے صدر حاجی حنیفہ جان، کانگریس کے ناصر حسین منشی نے خطاب کیا۔ ان سبھی نمائندوں نےKDAاورApex کے چار نکاتی مطالبات کا پرزور طریقہ سے حمایت کا اعلان کیا اور KDAاورApex کو ضرورت پڑنے پر ان کے ساتھ میدان میں آنے کا بھی اعلان کیا۔

احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے Co chairman الحاج اضغر علی کربلائی نے لداخ کے اہم ترین مسائل کو ابھارے۔ انھوں نے چار نکاتی ایجنڈے  کے حصول تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان  کیا اور آئندہ  KDA کے لائحہ عمل کا بھی اعلان کیا ۔ 

یو ٹی انتظامیہ کے ناکامیوں اور غیر سنجیدگی پر سوال کر تے ہوے موصوف نے کہا کہ یوٹی انتظامیہ کوکھوکھلے وعدوں سے ہٹ کر ترقیاتی کاموں پرتوجہ  دینے  کی ضرورت ہے۔

اصغر علی کر بلائی نے مرکزی سرکار سے مخاطب ہو کر کہا کہ لداخی عوام لالچ اور خواف میں آنے والی قوم نہیں ہےاور نہ ہی کبھی جھکنے  والی ہے ۔ ہم کبھی بھی ذلت برداشت نہیں کرے گی اور اپنے حقوق کے حصول تک لڑتے رہیں گے۔

اس موقع پر کو چیرمین قمبر علی اخون نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا  اگر  لوگوں کا ساتھ رہا  تو انشاءاللہ ہم ان ساری مانگوں کو حاصل کر لیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ جب کبھی ان کو کال دی جائے  تو میدان میں حاضر رہیں۔

واضح رہے لداخ کے ان مسائل کو لیکر اپیکس باڈی لیہہ اور کے ڈی اے کے درمیان لیہہ میں میٹنگ ہوی تھی جس میں یہ فیصلہ ہوا تھاکہ2نومبر کو دونوں ضلع ہیڈکوارٹرزپر احتجاجی ریلی نکالی جائے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>