ڈاکٹر کنیز فاطمہ کے اچانک انتقال پر مختلف تنظیموں کی جانب سے پیام تسلیت
کرگل 4فروری// ضلع کرگل کے پہلی ماہر امراض زنانہ ڈاکٹر کنیز فاطمہ کی اچانک انتقال پر مختلف مذہبی وسماجی تنظیموں نے افسوس کا اظہارکیا ہے ۔اس سلسلے میںہل کاونسل کے سربراہ فیروز احمد خان نے ٹویٹ کے ذریعے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد حسین کاچو اورلواحقین کو تسلیت پیش کی ہے۔
وہیں یوٹی لداخ کے معروف مذہبی و سماجی تنظیم امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری کے دفتر سے جاری ایک تعزیتی پیغام میں ڈاکٹر کنیز فاطمہ کی اچانک انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بحیثیت ماہر امراض زنانہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
اس موقع پر آئی کے ایم ٹی نے مرحومہ کے شوہر و معروف سجن سپیشلسٹ ڈاکٹر کاچو محمد حسین، ان کے فرزندوں و دیگر عزیز و اقارب کے خدمت میں تسلیت پیش کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کیا ہے۔
ادھر آئی کے ایم ٹی کے شعبہ صحت باقریہ ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ سینٹر نے بھی ڈاکٹر کنیز فاطمہ کی انتقال کی خبر سنتے ہی ایک ہنگامی اجلاس بلا کر اس سانحہ پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔باقریہ کے میڈیا سیل سے جاری ایک پریس نوٹ میں ڈاکٹر صاحبہ کی بے لوث خدمات کو یاد کرتے ہوئے مرحومہ کے شوہرو معروف معالج ڈاکٹر کاچو محمد حسین اور دیگر لواحقین کو تعزیت پیش کیا گیا ہے۔
وہیں زینبیہ ویلفیئر سوسائٹی شعبہ خواتین آئی کے ایم ٹی نے ڈاکٹر کنیز فاطمہ کے سانحہ ارتحال پر گہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوکہ کے خواتین کے تئیں بے لوث خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔ساتھ ہی مرحومہ کے شوہر سرجن سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد حسین کاچو اورانکے فرزندودیگر عزیزوں اور رشتہ داروں کے خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہوئے ان کے لئے دعا کی ہے۔
الہلال ویلفیئر کمیٹی پشکم نے بھی اس سانحہ پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دکھ کی اس گھڑی میں مرحومہ کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
اسی طرح انجمن بہبودی سادات ضلع کرگل نے بھی ایک پریس رلیز کے ذریعے ڈاکٹر کنیز فاطمہ کی اچانک انتقال پر رنج و غم کا اظہارکرتے ہوئے سوگوار کنبے کو تعزیت پیش کی ہے۔
ڈاکٹر کنیز فاطمہ کے انتقال پر چیف میڈیکل آفسر کرگل ڈاکٹر منور حسین وزیر کے صدارت میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوئی جس میں مرحومہ کے خدمات کوسراہا گیا اور ڈاکٹر محمد حسین کاچو کوتسلیت وتعزیت پیش کرتے ہوئے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی۔
یاد رہے ڈاکٹر کنیز فاطمہ کرگل ضلع ہسپتال میں بطور امراض زنانہ ڈاکٹر اپنی خدمات انجام دینے کے بعد تین سال قبل اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے۔مرحومہ ان دنوں جموں میں مقیم تھی ۔اسی دوران گذشتہ روز بدھ وار کے شام جموں میں انتقال کرگئی ۔
0 Comments