گلگت بلتستان کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں
گلگت(علی مردان)گلگت بلتستان کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کردی گئیں،17اعلیٰ افسروں کو ادھر ادھر کردیا گیا ہے کمشنرگلگت ڈویژن،کمشنر بلتستان ڈویژن، آئی جی جیل خانہ جات اور مختلف محکموں کے سیکرٹریزبھی تبادلوں کی زد میں آئے ہیں۔
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن(ر)خرم آغا کے احکامات پر جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق گریڈ 20کے خادم حسین کو سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی اور کیبنٹ ڈیپارٹمنٹ تعینات کردیا ہے ،گریڈ 20کے ظفر وقار تاج کو سیکرٹری زراعت،لائیوسٹاک،فشریز،گریڈ 20کے سبطین احمد کو سیکرٹری تعلیم،گریڈ20کے راشد علی کو سیکرٹری ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن ،گریڈ 20کے سیداخترحسین کو سیکرٹری ورکس،گریڈ19کے آصف اللہ خان کو سیکرٹری ایل جی اینڈ آر ڈی،گریڈ 19کے طارق حسین کو سینئرممبر بورڈ آف ریونیو،گریڈ 19کے عثمان احمدکو سیکرٹری ٹو وزیراعلیٰ،گریڈ 19کے برہان آفندی کو ڈائریکٹر جنرل سی آئی ٹی گلگت بلتستان،گریڈ19کے رحمان شاہ کو سیکرٹری سوشل ویلفیئر،گریڈ 19کے فدا حسین کو ڈی جی ریسکیو1122گلگت بلتستان تعینات کردیا گیا ہے۔ وہ ثنااللہ کی واپسی تک سیکرٹری اطلاعات کا اضافی چار ج بھی سنبھالیں گے۔
ڈی جی سی آئی ٹی گلگت بلتستان انجنیئر راشداحمد کی خدمات محکمہ ورکس کے حوالے کردی گئی ہیں ،گریڈ 18کے عمران علی کو کمشنر گلگت ڈویژن لگادیا گیا ہے۔ اس سے پہلے وہ کمشنر بلتستان ڈویژ ن کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے تھے،گریڈ 18کے شجاع عالم کو کمشنر بلتستان ڈویژن،گریڈ18کے افسر زید کو ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی بنادیا گیاہے وہ سیکرٹری بورڈ آف ریونیو کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے،گریڈ17کے ابوبکر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر اور گریڈ 17کے شرجیل وٹو کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سکردو تعینات کردیا گیا ہے۔
0 Comments