ماحولیاتی تبدیلی سے جی بی متاثر ہو رہا ہے.چیف سیکرٹری
ایجنسیز/4ستمبر/چیف سیکرٹری گلگت بلتستان سے یو این ڈی پی جی بی کے وفد کی ملاقات کی اس موقع پر یو این ڈی پی کے صوبائی صدر کو آڈینیٹر عبدل باسط اور ماحولیاتی اور کلائمیٹ تبدیلی یونٹ کے پروگرام آفیسر محمد سہیل بھی موجود تھے۔
اس ملاقات میں صوبائی صدر کو آڈینٹر نے چیف سکریٹری کو پروگرام کے حوالے سے بریفنگ دی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ یو این ڈی پی گلگت بلتستان کے ماحول کے حوالے سے کافی دلچسپی رکھتی ہے۔
اس موقع پر چیف سکریٹری نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے سب سے متاثرہ خطہ گلگت بلتستان ہے۔چیف سیکرٹری نے یو این ڈی پی کے ماحول دوست اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی حکومت قدرتی وسائل کی مینجمنٹ اور بچاؤ میں یو این ڈی پی سے بھر پور تعاون کرے گی۔
0 Comments