بلتستان کے عالم وشاعرشیخ غلام حسین سحر کی رحلت پر بزم ادب کرگل کا اظہار تعزیت

کرگل/27میی/وی ایل نیوز/ بلتستان کے مشہور عالم و شاعر شیخ غلام حسین سحر کی سانحہ ارتحال کی خبر سن کر پُرگ کے تمام ادیب و شاعر اور ادب نواز و ادب دوست عوام مغموم ہیں۔ اُن کی رحلت کے ساتھ یہ خطہ ایک نہایت ہی عظیم شاعر و ادیب اور عالم باعمل سے محروم ہو گیا ہے۔

مرحوم نے اپنے ادبی زندگی میں چار مختلف زبانوں میں بڑی کامیابی کے ساتھ مختلف موضوعات پرشعر و شاعری کی ہے۔ مرحوم خطہ پُرگ کے لوگوں کے ساتھ والہانہ محبت رکھتے تھے۔

اُن کی رحلت کے خبر کے ساتھ ہی ضلع کرگل کے فضائیں بھی مغموم ہو گئیں۔ اس سلسلے میں بزم ادب آئی کے ایم ٹی کرگل نے فضا ئے مجازی کے ذریعے ایک تعزیتی جلسے کا اہتمام کیا جس میں ضلع کے سرکردہ ادبا اور شاعروں نے شرکت کی۔جلسے میں شریک شعراء نے مرحوم شیخ سحر کو بہترین الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔اور ان کے لواحقین کو تعزیت و تسلیت پیش کی۔

اس موقعہ پر بزم ادب آئی کے ایم ٹی کرگل کے وائس چیئرمین حاجی محمد علی نوشین نے شیخ سحر کی رحلت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کرگلی قوم اور خاص طور سے بزم ادب آئی کے ایم ٹی کی جانب سے خطہ بلتستان کے ادب نواز قوم کو تعزیت پیش کی۔

اس تعزیتی جلسے کی صدارت معروف بلتی شاعر محمد علی عاشور نے کیا۔اپنے صدارتی کلمات میں اُنہوں نے شیخ سحر کی زندگی اور ادبی خدمات کا اجمالی خاکہ پیش کیا۔

جن دیگر اُدبا نے اس تعزیتی جلسے میں شرکت کی اُن میں اکبر علی خان شاہین، محمد علی بابا، نثار حسین نثار، حاجی محمد حسین پشکم پا،زاہد مختار کرکتی اور ناصر الدین خفی شامل تھے۔

معروف پریگی ادیب محمد عیسیٰ صابری نے اس جلسے کی نظامت کے فرائض انجام دیے۔آخر پر مرحوم کی حق میں اجتماعی فاتحہ خوانی کے ساتھ یہ جلسہ اختتام کو پہنچا۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>