ایل بی اے انتخابات میں پلگارنپوچے کے نامزدگی پر بھوال، لداخ کے اتحاد کو توڑنے کی سازش، لقروق

وی ایل نیوزسروس/19اپریل/لداخ بدھسٹ ایسوسیشن کے عام انتخابات کے سلسلے میں بدھ مذہبی سربراہ پلگا رنپوچے کے کاغذات نامزدگی داخل کرنے پر موجودہ نائب صدر ایل بی اے اوراپیکس باڈی کے قدآور ممبر چھرینگ دورجے لقرک نے آج لیہہ میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے احتجاج درج کیا۔

انہوں نے اس بات پر زوردیا کہ لداخ بدھسٹ ایسوسیشن کی قانون اثاثی کے رو سے کسی بھی لاما کو اس عہدے کے لئے انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتا۔ ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر بھی اعتراض کیا کہ پلگا رنپوچے بنیادی طور پر تبتی باشندہ ہے اور ان کا لداخ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ پلگا رنپوچے نے رنپوچے کے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے انتخابی عہدیداروں پر دھونس جماکر نامزدگی داخل کیا ہے ۔انہوں نے واشگاف الفاظ میں بتایا کہ ان کا یہ قدم پس پردہ اپیکس باڈی کو توڑنے کی ایک گہری ساز ہے کیونکہ اس سے پہلے بھی پلگارنپوچے نے لداخ بدھسٹ ایسوسیشن کے اپیکس باڈی کا حصہ بننے پراپنا اعتراض جتایا تھا۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

آج بھی انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ایل بی اے اپیکس باڈی میں شامل ہوکر 6تھ شیڈول کی مانگ کرکے سیاست کا حصہ بن رہاہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زوردیا کہ یہ لداخ کے موجودہ اتحاد کو توڑ نے کے درپے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سال گذشتہ بھی پلگا رنپوچے نے کوشش کیاتھا جب انہوں نے کرگل کی طرف ایک پدیاترا شروع کیاتھا۔ لقروك نے پورے لداخ کے عوام خصوصا لداخ کے بدھسٹ برادری کو ہوشیار رہنے کی تلقین کی۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>