شب ضربت مولائے متقیان اورشب قدر کے مناسبت پر ضلع بھر میں روح پرور مجالس اور شب بیداری
وی ایل نیوزڈیسک// شب ضربت مولائے متقیان امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ سلام اور شب قدر کے مناسبت سے ضلع بھر میں روح پرور مجالس اور شب بیداری کی گئی۔
اس مناسبت پر سب بڑا مجالس ضلع ہیڈ کوارٹر پر امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد کرگل میں منعقد ہوا جہاں ہزاروں کی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔
اس موقع پر حجتہ الاسلام شیخ حمید ناصری نے شب قدر کی اہمیت اور اس سے درک کرکے اعلیٰ مقام تک پہنچنے کا فارمولہ پیش کرتے ہوئے شب ضربت مولائے متقیان امیر المومین علیہ سلام پر مفصل روشنی ڑالی۔
* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *
اس سے قبل اسلامی جمہوری ایران سے تشریف فرما بین القوامی شہریت یافتہ قاری قرآن آقائے رحیمی نے تلاوت کلام پاک تلاوت سے مجلس کو منور کیا۔ جس کے بعد شبہائے قدر کے خصوصی ومشترکہ اعمال حجتہ الاسلام شیخ خادم صادقی نے انجام دی ۔جس کے بعد دعائے جوشن کبیر کی تلاوت بھی کی گئی۔
ادھر خواتین کے لئے زینبیہ وومن ویلفئیر سوسائٹی کے اہتمام سے زینبیہ ہال حیدرمحلہ میں شب قدر کا اہتمام کیاگیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ جہاں حجتہ الاسلام شیخ حسن قاسمی نے شب شہادت امیر المومنین علیہ سلام پر مصائب پڑھ کرسنائے اور شب قدر کی اعمال انجام دی جبکہ حاجیہ زہرا یوسفی اور حاجیہ طاہرہ ذاکری نے باری باری دعائے جوشن کبیر کی تلاوت کی۔
ادھر دوسرا سب بڑا مجلس انجمن جمعیت العلماءاثناعشریہ کرگل (اسلامیہ سکول ) کے احاطے میں منعقد ہو اجس میں ہزاروں کی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔ اس دوران علمائے کرام نے شب ضربت مولاعلی مرتضیٰ علیہ سلام اور شب قدر کے مناسبت پر مجالس اور اعمال شب قدر انجام دی۔
حجتہ السلام شیخ طاہاشاعری نے شب قدر کے اعمال انجام دی جس کے بعد اسلامی جمہوری ایران سے تشریف لائے ہوئے عالمی شہریت یافتہ قاری قرآن آقائے یوسف قمبری نے دعائے جوشن کبیر کی تلاوت کی۔
واضح رہے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے دعوت پر ہرسال ماہ مبارک رمضان میں اسلامی جمہوری ایران سے قاری قرآن کو مدعو کیا جاتاہے تاہم اس سال انجمن جمعیت العلماءاثناءعشریہ(اسلامیہ سکول )نے بھی اسلامی جمہوری ایران سے قاری قرآن کو مدعو کیا جو اسلامیہ سکول ، اورمرکز تبلیغات امام رضا ؑ سانکو کے علاوہ ضلع کے متعدد علاقوں میں مومنین کے دعوت پر جاکر قرآن کریم کی تلاوت کلام پاک سے مومنین کو محظوظ کیاگیا۔
ادھر ضلع کرگل میں شب ضربت امیر المومنین ؑ و شب قدر کے مناسبت پر سب ڈیویژن دراس ،سب ڈیویژن شکر چکتن ،سب ڈیویژن سانکو ،علاقہ سورو ،برسو ،ٹی ایس جی بلاک ،چھوسکور ،تحصیل شرگول کے علاوہ ضلع کے قریہ قریہ اور گاﺅں گاﺅں میں شب شہادت مولائے متقیان امیر المومنین علی ابن ابی طالب علیہ سلام و شب قدر کے مناسبت پر مساجد و امام بارگاہوں میں مجالس عزا وشب قدر کے اعمال انجام دیکرشب بیداری کی۔
0 Comments