ماہ رجب یعنی ماہ قربت الٰہی _ السید کاظم الحسینی

ماہ تزکیہ نفس,ماہ صیام و دعا, ماہ توبہ و عنابہ, ماہ استقفار و مقفرت

ماہ نزول برکت و رحمت الٰہی کی آمد پر تمام عالم اسلام کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ ہم سب کو یہ ماہ درک کرکے نعمت و رحمت الٰہی سے مستفید ہو جائے قبل اس کے کہ رحمت الٰہی کے کھلے دروازے ہمارے لیے بند نہ ہو جائے۔

ہم میں سے بہت سارے اب مرحوم ہوچکے ہیں اور اس نعمت سے محروم ہو چکے ہیں اور وہ تمنّا کرتے ہیں کہ اللہ باردیگر ان کو موقع فراہم کرے کہ و اس نعمت و برکت کے دسترخوان پر حاضر ہوکر ان نعمتوں سے استفادہ کر سکیں۔ لیکن ان کی تمنا فقد ایک تمنّا ہی رہجاتا ہے کیوں کہ یہ ایک ناقابل انکار حقیقت ہے کہ جب آپ اور میرے وقت معئنہ ختم ہو جاتا ہے تب سارے نعمتوں کے دروازے ہمیشہ کے لیے بند ہو جاتا ہے۔ ان نعمتوں کی بند ہونے کا وقت سکرات موت کی شروع ہونے سے ہوتا ہے۔ جب سکرات موت کا حکم آجاتا ہے تب ہی سے انسان کو آخرت کیے لیے خیر کمانے اور توبہ کرنے کے تمام راستے بند ہوجاتے ہیں۔

لہذا اللہ تعالیٰ ہمیں ان دنوں کو صحیح معنوں میں درک کرنے اور مستفید ہوجانے کی توفیق عطا فرمائے۔
ماہ رجب المرجب کی ان ایام میں ہم بيدار ہوجائیں اور خود کو قُربت الٰہی اور گُناہوں کی معافی،رزق حلال میں اضافہ کےلیے اور عالم اسلام کی سربلندی کے لئے ربّ العزت منّان سے ہمیشہ دست بہ دعا رہیں۔

انشاءاللہ اللہ ہمارے ہر حال سے واقف ہے کوئی حال اُس سے پوشیدہ نہیں اور نہ کوئی پوشیدگی اس کے ذات کے لیے ممکن ہے۔ ہر اعمال کا جزا و سزا دینے والا اس کی ذات ہے وہی ہمارے دلوں کی حال جاننے والا ہے وہی ہمیں کامیاب کرنے ولا ہے وہی ہے جو ہمارے دونوں جہانوں کا بیڑا پار لگانے والا ہے۔

ان دنوں میں اور بھی پُرمسرت موقعے ہیں جو اس برکت و رحمت الٰہی کو دوبالا کر دیتے ہيں۔ ان ایام میں سب سے اول روزہ رکھنے کی بہت تاکید فرمائی ہے اور اس کے علاوہ کچھ ایسے ہستیوں کی روز ولادت و شہادت ہے جن کو قربت الٰہی حاصل ہے اور جو اللہ کی والی برحق ہیں۔

۱رجب المرجب_ ولادت بسعادت امام محمد باقر العلوم نبیین_ع
۳رجب المرجب_شہادت امام علی نقی_ع
۵رجب المرجب_جشنِ ولادت امام علی نقی_ع
۹رجب المرجب_جشنِ مولود شہزادہ علی اصغر_ع
۱۰رجب المرجب_جشنِ ولادت امام علی تقی_ع
۱۳رجب المرجب_جشنِ مولود مولیٰ متقیان در خانہ کعبہ_ع
۱۵رجب المرجب_شہادت بی بی زینب __ع
۲۵رجب المرجب_شہادت امام موسیٰ کاظم_ع
۲۷رجب المرجب_شب معراج شریف__ع
۲۸رجب المرجب_امام حسین کی مدینہ سے روانگی برائے کربلا _ع

ان تمام ایام کی فضیلت سے آشنا ہوجائیں اور ان ایام کے ذریعے سے قُربت الٰہی حاصل کریں۔ خاص کر اپنے اُن بے بس لوگوں کو نہ بولیں جو مرحوم ہو چکے ہیں اور ان کے لیے سارے راستے منقطع ہو چُکا ہے۔ وہ لوگ بس صرف ایک تمنّا رکھتا ہے کہ ان کے بیٹے بیٹی یا رشتہ دار جن پر ان کا حق ہو وہ اُن کے لیے کچھ بيجھیں اور ان کا دست بلکل خالی ہے وہ آپ اور میرے اوپر اُمید لگائے بیٹھے ہیں اور تمنا کرتے ہیں کہ کاش ان دونوں میں وہ بھی زندہ ہوتے اور ان نعمتوں سے مستفید ہوجاتے۔

اللہ ہم سب کا شر و خیر سے واقف ہے اور وہی ہمارے دعا قبول فرمائے اور ہمارے گناہ معاف فرما کر ان ایام کی برکت و رحمت کی واسطے سے ہمیں آتش جہنم سے نجات دلائے بحق باقر العلوم آل محمد_ع

واخر دعویٰ الحمدللہ رب العالمین- جشنِ ولادت باقر العلوم نبین___ع بہت بہت عید مبارک۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>