دہ فجر انقلاب اسلامی کے دوسرے روز جامع مسجد کرگل میں تقریب

کرگل //2فروری//دہ فجر انقلاب اسلامی کے دوسرے روز بسیج روحانیون امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل لداخ کے اہتمام سے جامع مسجد کرگل میں ایک پر شکوہ محفل منعقد ہوا جس میں مومین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پروگرام کاآغاز دار القرآن علامہ طباطبائی برو کالونی کے طلباءنے تلاوت کلام پاک سے کیا۔جس کے بعد دار القرآن علامہ طباطبائی برو کالونی کے طلباءنے ترانہ پیش کیا۔اسی طرح دارالقران امام رضا ?زنگ پشکم کے طلباءنے بھی ترانہ انقلاب پیش کیا۔

آ خرمیں صدر محفل حجت الاسلام شیخ محمد حسین اخلاقی نے حاضرین کو انقلاب اسلامی کی اہمیت کے بارے میں روشناس کراتے ہوئے اس انقلاب کو امام خمینی( رہ )کی مرھون منت بتایا۔ انہوں نے کہا کہ اس انقلاب کو کامیاب بنانے کے لئے امام راحل (رہ) نے بہت بڑی تکالیف برداشت کی۔ایک دفعہ آپ کو حکومت وقت نے گرفتار کیا لیکن ایرانی قوم کی مزاحمت اور ملک بھر میں احتجاج کے نتیجے میں امام (رہ) کو رہا کرناپڑا۔جس کے بعد ترکی ،عراق اور فرانس میں بلترتیب جلاوطنی کی صعوبتیں برداشت کرناپڑا۔بلاآخر فروری مہینے کے اوائل میں امام راحل فرانس سے ایران واپس تشریف لائے۔

عراق میں قیام کے دوران آپ نے ایک رہبر کے بینر تلے تمام علمائ کرام کو متحد کرنے کی کوشش کی تاکہ تشیع مضبوط ہو اور وقت کے ظالم حکومت کے خلاف قیام کرسکے لیکن آپ کایہ خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوسکا۔ دہ فجر کی تعریف کرتے ہوئے صدر محفل نے کہا کہ امام خمینی رہ نے بھی اپنی قوم کو ظلمت سے نور کی راہ پر گامزن کیاہے جس دوران ایرانی قوم نے بھی امام راحل (ر ہ) کا بھر پور ساتھ دیا اور اسلامی انقلاب کو کامیاب بنادیا۔آخر میں دعائے خیر،دعائ امام زمانہ عج اور دعائے انقلاب سے محفل اپنی اختتام کو پہنچی۔

مطابق،عشرہ فجر و جشن پیروی انقلاب اسلامی کے سلسلے میں انجمن روح اللّٰهُ ٹی۔اس۔جی بلاک امام خمینی رہ میموریل ٹرسٹ کرگل کے زیر اہتمام جامع مسجد کرگل میں دھہ فجر کی افتتاحی دن پر ایک پر شکوہ محفل منعقد ہوا جس میں مومنین اور مومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کا آغاز محمد دارالقرآن باب العلم ٹمبس نےتلاوت کلام پاک سے کیا۔ جبکہ حبیب اللہ سلیسکوٹ نےترانہ سے محفل کو محذوذ کرایا۔

اس سے پہلے یکم فروری بروز منگلوار کو انجمن روح اللہ ٹی ایس جی کے اہتمام سے حجت الاسلام شیخ حسن قاسمی کے صدارت میں دھہ فجر کا آغاز جامع مسجد کرگل میں کیا جس دوران مقریرین نے دہ فجر انقلاب اسلامی پر سیر حاصل روشنی ڈالی ۔صدر محفل حجت الاسلام شیخ حسن قاسمی نے لوگوں کو امام زمانہ عج کے رکاب میں دھہ فجر منانے کی توفیق حاصل ہونے پر مبارک باد پیش کی۔انہوں نے مزید بتایاکہ ان 10 دنوں میں لوگوں کو انقلاب اسلامی سے قبل اور بعد کی تاریخ کو واضح طور پر جاننے کہ ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جس طرح حضرت موسی ع نے اپنے قوم کوظلمت سے نجات دلایا تھا۔اسی طرح امام خمینی رہ نے بھی اپنی قوم کو ظلمت سے نور کی راہ پر گامزن کیاہے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>