خمینی(رہ) کوثر است.. ؟ سوشل میڈیاپر بیان بازی کاسلسلہ جاری

کرگل //20فروری/ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی جانب سے منعقدہ انقلاب اسلامی کے 43عشرہ فجر کے دوران انجمن روح اللہ ٹی ایس جی کے اہتمام سے جامع مسجد کرگل میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے شیخ سیدین نے نظام ولایت فقیہ اور سورہ کوثر سے متعلق آیت اللہ نوری ہمدانی کے فرمان ”خمینی(رہ) کوثر است دشمن او ابتر است) “کو کوڈ کرتے ہوئے کہاتھا کہ جس طرح خمینی(رہ) کوثر است دشمن او ابتر است کہہ سکتے ہیں بلکل اسی طرح خامنہ ای کوثر است دشمن او ابتر است بھی کہہ سکتے ہیں۔

اس بیان کے بعد نجف اشرف میں موجو د کرگل کے لنکر چے سے تعلق رکھنے والے عالم شیخ رضاجنتی چراغ پا ہوئے اور اس بیان پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ شیخ سیدین نے قران کے ظاہری معنی سے ہٹکر اپنا رائے پیش کیاجو کہ غلط ہے اور آیت اللہ ہمدانی پرتہمت ہے ۔

شیخ جنتی کے اس بیان کے بعد چیئر مین امام خمینی میموریل ٹرسٹ شیخ صادق رجائی نے جامع مسجدکرگل میں منعقدہ دہ فجر پروگرام کے حاشیہ پر شیخ سیدین کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ” خامنہ ای کوثر است دشمن او ابتر است کہنے میں کوئی اشکال نہیں ہے “موصوف نے اس حوالے سے آیت اللہ نوری ہمدانی ودیگر علماءکا بھی حوالہ دیا ۔اس موقع پر شیخ موصوف نے انقلاب اسلامی اورنظام ولایت فقیہ کے ثمرات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی ۔

* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *

اس بیان کے بعد شیخ رضاجنتی نے پھر سے شیخ رجائی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ”خمینی کوثر است دشمن او ابتر است “ کا یہ جملہ آیت اللہ نوری ہمدانی نے نہیں کہا تھا بلکہ ان پر نسبت دیاگیا اورکہا کہ’ میں نے خود ویڈیو میں دیکھا تو وہاں صرف لوگ یہ جملہ کہہ رہے تھے نہ کہ آغا ہمدانی ،اگر آغا ہمدانی نے ایسا کہا ہے تو ان کے دفتر سے اس بات کی تائید کرکے لاﺅ،ویڈیو موجود ہوتو وہ مجھے دکھاﺅ‘۔شیخ جنتی نے اپنے اس بیان میں نظام ولایت فقیہ کو امام خمینی(رہ) کے کتاب کا حوالہ دیکر جانوروں کے ناک سے بہنے والے پانی اور جوتی سے تشبیہ دی۔ شیخ جنتی نے بار بار یہ بھی کہا کہ امام خمینی کو امام نہ کہے بلکہ آغا خمینی کے نام سے پکارے۔

شیخ جنتی کے ان باتوں کا جواب شیخ محمد حسین رئیسی گنڈ منگلپور نے ایک آئیڈیو مسیج کے ذریعے امام خمینی (رہ) کے کتاب مکاسب اوردیگر کتابوں کا حوالہ دیتے ہوئے جنتی سے گذارش کی کہ آپ آیات قرآنی اور احادیث کو توڑ مروڑ کر بیان کرنے کے بجائے ان کا صحیح مطالعہ کریں تاکہ حقیقت آپ پر عیاں ہو ۔ اگر چہ ظاہرا شیخ رئیسی کے مدلل جواب کے بعد شیخ جنتی نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیاالبتہ شیخ رجائی کے بیانات کا حوالہ دیکر شیخ جنتی نے پھر سے نظام ولایت فقیہ کو اپنے مخصوص اندازمیں نشانہ بنایاوہیں شیخ جنتی کے حمایت میں عراق میں موجود کئی طلباءکے علاوہ صدراسلامیہ سکول شیخ ناظر المہدی محمدی اور شیخ ابراہیم خلیلی نمازجمعہ کے خطبات میں بیانات دئے اور شیخ رجائی پر اعتراضات کا نہ تھمنے والا سلسلہ سوشل میڈیا پر دیکھنے کو مل رہاہے۔

اس دوران شیخ صادق رجائی نے شیخ جنتی کو ان لوگوں کے صف میں قراردیا جو رہبر معظم اور نظام ولایت فقیہ سے دشمنی کے بناءپر ایران سے بھاگ کر مغربی ممالک میں پناہ لی ہے جن میں سید مجتبی شیرازی ،شیخ یاسر حبیب اور شیخ حسن اللہ یاری افغانی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں ۔

ا س بیان کے بعد امام زمانہ ایجوکیشنل سنٹر لنکر چے سانکو کی جانب سے ایک مذمتی بیان سامنے آیا جس میں کہا گیا کہ شیخ رضا جنتی کا اسلامی جمہوری ایران سے بھاگ کر عراق جانے کی بات سراسر تہمت ہے ۔

مزید اس پریس بیان میں علماءکے ویڈیو اور فوٹو ایڈیٹ کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی شدید مذمت علماءکا ایک دوسرے کے خلاف بیانات کو لیکر عوامی حلقوں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ان مسلسل بیانا ت کوکچھ عوامی حلقے حقائق پر پردہ پوشی اورنظام ولایت فقیہ اوررہبر معظم کولیکر لوگوں کے اذہان میں شکو ک وشبہات پیداکرنا بتایا جاتاہے۔

لیکن حقیقت جو بھی ہو سوشل میڈیا پر دئے جارہے بیانات یقینا ضلع کرگل کے عوام کے حق میں نہیں ہے ۔ عوامی حلقے کا مطالبہ ہے کہ ملک سے باہر کے علمائے کرام سے بالغ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے پر اتہامات اور الزمات کا سلسلہ بند کرکے سادہ لوح عوام کے اذہان کو تشویش میں ڈالنے اور مومنین کے درمیان ناچاقی کے ماحول پیدا کرنے کے بجائے انہیں صحیح راہ دکھائیں ۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>