گذشتہ دوروزسے ضلع بھر میں برف باری جاری
5 جنوری کے بعد8جنوری کو پھر برفباری ہوگی: سونم لوٹس
سید ہاشم رضوی//کرگل5جنوری// محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق یوٹی لداخ خاص کرزوجیلا۔دار س۔اور سورو ویلی میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
سوموارکی شام سے کرگل شہرسمیت ضلع بھر میں برف باری کاسلسلہ شروع ہوا،جس دوران درمیانہ درجے اورشدت کے ساتھ برفباری ہوئی۔ لیکن مجموعی طور پر شہر سمیت ضلع کے بالائی علاقوں میں یکساں برف باری ہوئیں۔منگل کی صبح دراس میں 5انچ ۔سانکومیں 3انچ۔سورومیں 4انچ۔ٹی ایس جی بلاک میں 3انچ اوربرسوعلمدار نالہ میں4انچ تک برف جمع ہوئی تھی ۔
* Click to Follow Voice of Ladakh on WhatsApp *
جبکہ آج بدھ کے صبح سورومیں 7انچ۔ سانکو میں5انچ۔ برسوعلمدارنالہ میں 5انچ۔ ٹی ایس جی میں4انچ۔ شرگول میں3 انچ۔ شکرچکتن میں 3انچ اور دراس میں10انچ برف جمع ہوی ۔
وہیں زوجیلہ سمیت ان علاقوں میں بھاری برف باری کی وجہ سے سرینگر لداخ روڑ پرآمدرفت مکمل طور بند ہے ساتھ ہی کرگل دراس سڑک بھی فی الحال بند ہے۔ اسی طرح کرگل زنسکارسڑک بھی بند ہے۔
تازہ برف باری سے کسانوں نے راحت کی سانس لی ہے گرچہ یہ برف باری کافی نہیں ہے تاہم نیے سال کی آغازکے ساتھ ہوی برف باری کونیک شگون کے طورپر دیکھا جارہاہے۔
درایں اثناءمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 5اور 6جنوری کی درمیانی شب سے برف باری کی شدت میں بتدریج کمی آئے گی۔ تاہم 6اور 7جنوری کو بالائی علاقوں میں ہلکی برف باری ہوگی۔لیکن 8جنوری کو ایک بار پھر بھاری برفباری کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔
0 Comments