اپوزیشن لیڈر نے ان ہائوس تبدیلی کا اشارہ دے دیا


 ایجنسیز/9نومبر/قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی امجد حسین ایڈووکیٹ ان ہائوس تبدیلی کا اشارہ دیدیا۔ پیر کے روز ایوان سے خطاب کے دوران امجد حسین ایڈووکیٹ نے صوبائی وزراء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ زیادہ سے زیادہ دو ماہ تک کیلئے وزیر ہیں۔

اس کے بعد آپ لوگ عہدوں پر نہیں رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے صوبائی وزراء حاجی گلبر خان اور شاہ بیگ کو پیش کش کی ہے کہ آپ آگے بڑھیں آپ کے ساتھ چار لوگ ہیں جبکہ اپوزیشن کے پاس دس نشستیں ہیں. ہم آسانی سے ان ہائوس تبدیلی لا سکتے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر خزانہ جاوید منوا کی طرف متوجہ ہوتے ہوئے کہا کہ آپ بے فکر رہیں آپ بدستور وزیر رہیں گے۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>