ضلع کرگل میں شایان شان جشن میلادالنبی کا اہتمام

کرگل /وی ایل نیوز/عالم اسلام کے ساتھ ساتھ آج کرگل میں بھی سید الانبیاءحضرت محمد مصطفی اور ان کے فرزند ارجمند رئیس مذہب امامیہ امام جعفر الصادق کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے زیر احتمام شایان شان محفل و جلوس میلادمنعقد کیا گیا۔

اس سلسلے میں 12ربیع الاول سے 16ربیع الاول تک جامع مسجد کرگل میں باقریہ ہیلتھ کیئر اینڈ ریسرچ سنٹر، مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی ، بسیج امام و بزم ادب اور کمیٹی مصلیٰ امام کی جانب سے محافل کا انعقاد کیا گیاتھا۔ آج 17ربیع الاول کو بمناسبت اختتام ہفتہ وحدت و ولادت امام جعفر صادق ؑ ایک جلوس عشق نبی صبح ساڑھے دس بجے امام خمےنی ٹاورسے بر آمد ہوا۔ جلوس میں دسیوں علماءکے ساتھ ساتھ سینکڑوں مومنین نے شرکت کی جو خمےنی چوک اور لال چوک ہوتے ہوئے جامع مسجدپر اختتام پزیر ہوا ۔ جلوس میں شریک شرکاءامریکہ مردہ باد اسرائیل مردہ باد برطانےہ مردہ باد، فلسطین کے مجاحدو ہم تمہارے ساتھ ہےں ، ےمن کے مظلومو ہم تمہارے ساتھ ہےں کے فلک شگاف نعرے بلند کر رہے تھے ۔

بعد از جلوس جامع مسجد کرگل میںایک عظیم الشان محفل منعقد ہوئی جہاں جناب حجة الاسلام مولانا زاکر حسےن ذاکری نے نظامت کے فرائض اور حجة الاسلام شیخ محمد صادق رجائی چےرمےن امام خمےنی مےمورےل ٹرسٹ نے صدارت کے فرائض انجام دئے۔ طلبہ جامعہ امام خمےنی نے تلاوت کلام پاک سے محفل کا آغاز کیا اس کے بعد امتےاز علی لانکورنے نعت پاک پیش کی۔ مولانا مولوی تسلیم عارف امام جمعہ الجماعت حنفیہ جامع مسجد کرگل نے تقریر کی جس میں مولانا موصوف نے اتحاد بین المسلمین کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ موصوف نے کہا کہ رسول اکرم کے نسبت سے ہم اپنے آپ کو مسلمان مانتے ہیں لیکن آن حضرت کے فرمان کے برعکس کام کرتے ہیں اورذخیرہ اندوزی جیسے گناہوں کے مرتکب ہوتے ہیں۔

انہوں نے امام خمینی مےموریل ٹرسٹ کے اراکین کا خصوصی طور شکرےہ ادا کیا کہ انہوں نے ایسے محفل کا اہتمام کیا اور تمام فرقہ اسلام کو یکجہ اور ایک پلیٹ فارم پے جمع ہونے کا موقعہ فراہم کیا۔

ان کے بعد امام جماعت مسجد نور بخشہ کرگل نے مومنین سے خطاب کرتے ہوئے پیغمبر اکرم کے یوم ولادت اور اختتامی تقریب ہفتہ وحدت کے مناسبت سے تقریر کرتے ہوئے فرمایا کہ تمام فرقہ اسلام کو امام خمینی جیسے دور اندیش شخصیت کی مرحون و منت ہونی چاہئے کہ انہوں نے وحدت کا راستہ دکھا کر تمام مسلمین کو آج دنیا میں سر اٹھا کر دنیا کے تمام مستکبرین کا مقابلہ کرنے کا راستہ دکھایا اور دنیا دیرے دیرے وحدت مسلمین سے نکل کر وحدت بین الملل کی طرف گامزن ہیں اور انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب ساری دنیا ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اخوت و برادری قائم کریں۔

ان کے بعد حجتہ السلام شیخ محمد حسین لطفی مدیر جامعہ امام خمینی نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے ولادت رسول اکرم و امام جعفر صادق کے موقعہ پر تمام مومنین کو ھدیہ تبریک پیش کی۔ انہوں نے شدید سردی اور برف باری کے باوجود محفل میں شرکت پر تمام مومنین کا شکریہ اداکیا۔

آخر میں صدر مجلس حجة الاسلام شیخ صادق رجائی چیرمین امام خمینی میموریل ٹرسٹ نے مولود مبارک رسول اکرم اور انکے پرورش ،بعثت اور اشاعت اسلام کے سلسلے میں اٹھائے گئے تکالیف پر تفصیلی روشنی ڈالی اور واضح کیا کہ رب العزت نے ان کی ذات مبارک کے طفیل زمین آسمان اور افلاک تخلیق کئے اور انکی ذات کو عالمین کیلئے رحمت بناکر بھیجا ۔انکے زندگی کو تمام انسانوں کیلئے اسوہ حسنہ یا آئیڈیل قرار دیا۔آج اسلام دشمن طاقتیں رسول رحمت کی اہانت اور انکے لائے ہوئے امن و سلامتی اور مساوات کے پیغام کو مسخ کرکے پیش کرنے اور امت مسلمہ میں تفرقہ ایجاد کرنے کے درپے ہے جس کی سربراہی امریکہ کررہے ہیں جن کو رہبر معظم نے وقت کافرعون قرار دیاہے۔

ان حالات میں تمام مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ متحد ہوجائیں اور تفرقہ انگیز عناصر سے خبر دار رہیں۔انہوں امام راحل خمینی بت شکن کی بلند نگاہی اور 12ربیع اول سے 17ربیع اول تک ولادت باسعادت رسول اکرم کوہفتہ وحدت قرار دینے اور امت اسلامیہ کو وحدت کی طرف دعوت دینے کی سراہنا کی جو آج بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اور ان کے دعائیہ کلمات کے ساتھ محفل اختتام پذیر ہوا۔

محفل میلاد کی دوسری محفل زینبیہ ویمن ویلفیر سوسائٹی شعبہ خواتین امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے اہتمام سے زینبیہ کمپلکس حیدری محلہ کرگل میں منعقد ہوئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کیں۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>