آیت اللہ العظمیٰ حسن زادہ آملی کی رحلت پر جامع مسجد کرگل میں مجلس ترحیم

کرگل 26 ستمبر /ارتحال جانگداز حکیم دانا، مجتہد توانا، عالم ذوالفنون، مرجع عالی قدر جہان حضرت ایة اللہ العظمی حسن زادہ آملی کی خبر سنتےہی ادارہ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کاایک ھنگامی اجلاس برگذار ہوا جس میں مرحوم کی علمی و عملی خدمات کو سراہتے ہوے انقلاب وامام امت و ولی امر المسلمین کی تیٸں ان کی عقیدت اور ارادت کا تذکرہ ہوا اور ان کی رحلت کو عالم انسانیت کیلے ایک عظیم نقصان قرار دیتے ہوے حضرت ولی العصر والزمان حجة ابن الحسن ارواحنا لہ الفدا ، ناءب امام ولی الامر المسلمین الامام الخامنہ ای ، مراجع التقلید و حوزات علمیہ و بیت شریف مرحوم کی خدمت میں تسلیت وتعزیت پش کی۔

اسی کے ساتھ دو دن مرحوم کے ایصال ثواب کیلے فاتحہ خوانی کا اعلان کرتے ہوے آج پہلے دن جامع مسجد کرگل میں قبل نماز ظھرین فاتحہ خوانی کی جس میں امام جماعت شیخ خادم صادقی و شیخ عیسی حافظی نے تلاوت کی اور بعد ازنماز ظھرین اقای شیخ حمید ناصری پرنسپل جامعہ الزھرا نے مجلس سے خطاب فرمایا۔

اقای ناصری نے اپنے خطاب میں مرحوم ایة للہ العظمی آملی کی علمی زندگی پر سیر حاصل روشنی ڈالتے ہوے کہا کہ آج ایت اللہ آملی مرحوم کو عالم ذولفنون یعنی بہت سارے علوم وفنون پر مہارت رکھنے والے کے نام سےجانا پہچانا جاتا ہے . اقای آملی ایک فیلسوف اور حکیم تھے اور ساتھ میں امام الخامنہ کے ارادت مندوں میں شامل تھے . رہبریت سے متعلق ان کا پیام قوم کے نام یہ ھے کہ ” اپنا کان سید علی (ولی الامر لمسلمین ) کے دھان کی طرف لگاے رکھو کیونکہ ان کا (ولی الامرالمسلمین ) کا کان امام زمانہ ( حضرت ولی العص والزمان عج ) کے دھان مبارک کی طرف مرکوز ہے ایت اللہ آملی کا ارتحال تما اھل تشیع . خاص کرانقلاب پسندوں کیلے ایک عظیم ضایعہ وسانحہ ھے۔

اقای ناصری نے مومنین کو ان کی ہدایات پر عمل کرنے اور ان کی روح پر فتوح کیلے فاتحہ پڑھنے کی توصیہ کی اور آخر میں دعایہ کلما ت کے ساتھ مجلس اختتام کو پہونچی۔

0 Comments

Leave a Reply

XHTML: You can use these tags: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <s> <strike> <strong>